?️
سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایٹمی و اسٹریٹجک اسناد حاصل کر لیں، اس انکشاف کے بعد موساد کے سربراہ کی برکناری ممکن ہے۔
مقبوضہ فلسطینِ میں عرب نیوز چینل المیادین کے دفتر کے ڈائریکٹر ناصر اللحام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے صہیونی حکومت کی اسٹریٹجک دستاویزات تک رسائی حاصل کرنا، اسرائیلی انٹیلیجنس نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اس کے ممکنہ نتائج میں موساد کے سربراہ کی برطرفی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استقامتی محاذ کے نشانے پر سب سے حساس صیہونی مراکز
ناصر اللحام نے ہفتے کے روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کی ایک وسیع مقدار میں اسرائیل کی اسٹریٹجک اسناد تک رسائی خود اسرائیل کے لیے ایک زلزلہ انگیز واقعہ ہے، اس اقدام کے نتیجے میں موساد کے سربراہ کو بھی عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی تجزیہ کار اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ ایران کا یہ قدم 2018 میں موساد کے ذریعے ایرانی جوہری آرکائیوز کی چوری کا جواب ہے۔
اللحام نے واضح کیا کہ ابھی تک صیہونی حکام کو اس بات کا صحیح اندازہ نہیں کہ انہوں نے کتنی اور کون سی معلومات کھو دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ایران کے انٹیلیجنس ادارے نے صہیونی حکومت کے حساس ترین اور خفیہ اسٹریٹجک منصوبوں، بالخصوص ایٹمی تنصیبات سے متعلق ہزاروں دستاویزات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
باخبر ذرائع نے مزید بتایا کہ اگرچہ یہ آپریشن کچھ عرصہ قبل مکمل ہوا تھا، مگر دستاویزات کی بھاری مقدار اور ان کی مکمل طور پر محفوظ منتقلی کی ضرورت کی وجہ سے اس خبر کو اس وقت تک پوشیدہ رکھا گیا جب تک یہ یقینی نہ ہو گیا کہ تمام مواد محفوظ مقامات تک پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسناد کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ صرف ان کے جائزے، تصاویر اور ویڈیوز کے مشاہدے میں ہی کافی وقت صرف ہو چکا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سیاہ براعظم کو فرانسیسی استعمار کا تحفہ
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: نائجر اور گبون جیسے افریقی ممالک میں بغاوت نے ایک
مارچ
نیو یارک میں صہیونی قونصل خانے پر حملہ کس نے کیا؟
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سیکیورٹی سروسز نے نیو یارک میں صہیونی ریاست کے قونصل
دسمبر
مسجد اقصیٰ خطرے میں
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ایک فلسطینی میڈیا سے گفتگو میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ
ستمبر
جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
مئی
بن سلمان صیہونیوں سے ایک اور قدم قریب
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:سعودی شاہی خاندان کے راز افشا کرنے والے معروف ٹوئٹر اکاؤنٹ
جون
عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اسلام
ستمبر
فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر اردن کا سخت ردعمل
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
مصری صدر کا اپنے فوجی اور سیکیورٹی مشیروں کے بارے میں اچانک فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک حکم نامے پر
ستمبر