?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے اور واشنگٹن مناسب وقت پر تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر غور کر سکتا ہے جبکہ ایرانی وزارت خارجہ نے اس امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ضیافت میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واشنگٹن سے مذاکرات کی درخواست کی ہے اور وہ مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟
ٹرمپ، جو ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد پہلی بار نیتن یاہو سے ملے، نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹا کر انہیں ایک اور موقع دوں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران نے مذاکرات اور مفاہمت کی خواہش ظاہر کی ہے، ہم نے مذاکرات کے لیے ٹائم ٹیبل بھی طے کیا ہے، وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں!
اس موقع پر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکاف نے بھی کہا کہ امکان ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان نیوکلیئر مذاکرات اگلے ہفتے یا اس کے آس پاس ہوں گے، اگر یہ مذاکرات ہوتے ہیں تو یہ امریکہ و ایران کے درمیان اسرائیلی حملوں کے بعد پہلی براہ راست سفارتی ملاقات ہوگی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے، مگر اب وہ بات چیت کے لیے تیار نظر آ رہے ہیں، امید ہے جنگ ختم ہو چکی ہو۔
مذاکرات کے وقت کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ میں یہ نہیں بتا سکتا، آپ کل سب کچھ جان جائیں گے۔
دوسری جانب، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ امریکہ سے مذاکرات کے حق میں ہیں، لیکن حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد اعتماد کا بحران سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
ٹرمپ نے ایران کی معیشت اور لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس تیل کی دولت ہے، اور اس کے لوگ بہت باصلاحیت اور پرجوش ہیں، میں چاہتا ہوں وہ امن کے ساتھ خود کو دوبارہ تعمیر کریں۔
اس موقع پر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے چند ممالک اور اسرائیل کی درخواست پر شام پر عائد پابندیاں ہٹا دی ہیں تاکہ انہیں ایک موقع دیا جا سکے۔
مزید براں، ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈے العدید (قطر) پر حملے کے وقت اور نشانے پر بھی سب کچھ مکمل ہم آہنگی تھی!
ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا کہ اب شاید ایران پر مزید حملے نہ ہوں: مجھے امید ہے ہمیں ایسا نہ کرنا پڑے۔ مجھے نہیں لگتا ایسا ہو گا، کیونکہ وہ ہم سے ملنا چاہتے ہیں اور آج کی صورتحال دو ہفتے پہلے سے مختلف ہے۔
تاہم، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کو کسی ملاقات کی درخواست نہیں دی گئی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکا کی ہر بات سے اتفاق ضروری نہیں، اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 26 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
اگست
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۱
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
جمعرات کو ہونے والے مذاکرات میں جوہری مسئلے پر توجہ دی جائے گی: روبیو
?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں: مارکو روبیو، وزیر امور خارجه امریکا نے آج صحافیوں سے
فروری
سیلاب زدگان کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے امدادی سامان کی آمد جاری
?️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد
اگست
کچھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا۔
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ دن
جون
پاکستان واحد ملک ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کر رہا ہے
?️ 26 اکتوبر 2021ریاض (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہی اجلاس
اکتوبر
جنگ جاری رہنے کا مطلب اسرائیلی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہے: حماس
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کی طرف واپسی
مئی
Expert Tips: Important tips to improve your breakfast routine
?️ 3 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such