?️
جنیوا (سچ خبریں) بھارت کئی سالوں سے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال کررہا ہے جبکہ عالمی برادری کی جانب سے اس دہشت گردی کو روکنے کے لیئے ابھی تک کسی قسم کا کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے تاہم اب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال بند کرے اور بچوں کو کسی بھی طرح سے سیکیورٹی فورسز سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے یہ ریمارکس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بچوں اور مسلح تصادم’ سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ پر کھلی بحث کے دوران دیے، اس رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ بھارت کس طرح بچوں کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔
اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں جیسے افغانستان، شام اور کانگو میں گزشتہ سال تقریباً 19 ہزار 300 نوجوانوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔
انتونیو گوتریس نے عملی طور پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے مباحثے کے دوران کہا کہ ‘جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کو نظر انداز کرنا حیران کن اور دل دہلا دینے والا ہے، اسکولوں اور ہسپتالوں کو حملوں کے لیے، لوٹ مار کے لیے تباہ کیا جاتا ہے یا فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے’۔
بھارت کے بارے میں اس رپورٹ کے ایک باب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال مقبوضہ علاقے میں کُل 39 بچے (33 لڑکے، 6 لڑکیاں) تشدد سے متاثر ہوئے، ان میں سے 9 ہلاک اور 30 معذور ہوئے۔
پیلٹ گنوں سے کم از کم 11 بچے زخمی ہوئے، اس رپورٹ میں سکیورٹی فورسز اور نامعلوم مجرمان کی جانب سے تشدد، دھماکا خیز مواد سے ہونے والے زخمیوں، نامعلوم گروہوں اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، نامعلوم گروپس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اور دستی بم حملے، کراس فائر اور سرحد پار گولہ باری کے واقعات شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ‘میں جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں سے پریشان ہوں اور (بھارتی) حکومت سے بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں’۔
انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ‘بچوں کے خلاف پیلٹ گن کے استعمال کو ختم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ بچوں کو کسی بھی طرح سے سیکیورٹی فورسز سے نہ جوڑا جائے’۔
انہوں نے نئی دہلی سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ سیف اسکولوں کے اعلامیے اور وینکوور کے اصولوں کی توثیق کرے جو طلبہ، اساتذہ، اسکولوں اور یونیورسٹیز کو مسلح تصادم کے بدترین اثرات سے بچانے کے لیے بین السرکاری عزم ہے، سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مجھے بچوں کی گرفتاری اور تشدد اور اسکولوں کے فوجی استعمال پر تشویش ہے۔
انہوں نے بھارت کو حراست میں ہر طرح کے ناروا سلوک کو روکنے اور بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے قانون 2015 پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے بچوں کے استعمال سے نمٹنے کے لیے زور دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے گزشتہ سال 4 ماہ تک بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اسکولوں کے استعمال کی تصدیق کی تھی۔
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چار بچوں کو مسلح گروپس سے وابستگی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اب تک کی بڑی تبدیلی، واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی
نومبر
صیہونی اقدامات شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں:روس
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے واسلی نبنزیا نے صہیونی ریاست
اپریل
طوفان الاقصیٰ کیوں انجام پایا؟
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ محض ایک اچانک کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک حتمی
اکتوبر
واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر
مئی
فرانس کی ایران کو ایک بار پھر "ٹرگر میکانزم” کو فعال کرنے کی دھمکی
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے، اسرائیلی اور امریکی
جولائی
نیتن یاہو کی کابینہ کی عوامی منظوری میں نمایاں کمی
?️ 26 فروری 2023اس سائٹ کے تازہ ترین سروے کے شائع شدہ نتائج سے پتہ
فروری
ایک سال میں بی بی سی کے خلاف لاکھوں عوامی شکایات
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ایجنسی جو اس ملک کی نوآبادیاتی پالیسیوں کو
جولائی
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا بجٹ میں معقول تنخواہ کے نفاذ کا مطالبہ
?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی
جون