?️
جنیوا (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف آئے دن نئی نئی سازشیں کی جارہی ہیں اور اب اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی اس سلسلے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو ڈومیسائل جاری کرکے ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے پر خطریکی گھنٹی بجادی اور کہا ہے کہ بھارت نے ستمبر 2020 تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہندوں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے میں مصروف ہے، ستمبر 2020 تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہندوں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا اور بھارت نے مقامی 377683 مسلمان کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے سے انکار کیا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلیاں کشمیریوں کو مذہبی، ثقافتی، سیاسی حقوق سے دور لے جائیں گی، تبدیلیوں کے نتیجے میں مقامی کشمیریوں کے گروپس کی سیاسی نمائندگی میں کمی آئے گی۔
اقوام متحدہ ماہرین نے کہا کہ کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیاد ہ ہے، کشمیر کا ایک خاص اسٹیٹس بھی خطرے میں ہے، یو کے پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اٹھا چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے
ستمبر
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عرب میڈیا کا ردعمل
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:امام خمینی کی 34ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں
جون
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافیوں کی یونین نے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے 46
مئی
صیہونی تجزیہ کاروں کی نظر میں نیتن یاہو کی موجودہ حالت
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ
جنوری
امریکی حکام کے دورے سے تائیوان میں علیحدگی پسندی کے جذبات کو تقویت
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے آج جمعہ
اگست
PPP اور PTI ارکان میں ہاتھا پائی اور دھکہ مکی
?️ 26 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان
فروری
امریکہ ریاض کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتا: سعودی ماہرین
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد
مارچ
شمالی کوریا کے رہنما کا بڑے پیمانے پر خودکش ڈرونز کی تیاری کا حکم
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے خودکش اور حملہ
نومبر