?️
کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بہت سارے ممالک اپنے سفارتخانے بند کررہے ہیں وہیں اب بھارت نے بھی کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان کے قبضے کے بعد بہت سے ممالک نے اپنے سفارت خانے خالی کر دیے ہیں جبکہ اب بھارتی حکومت نے بھی اپنے تمام سفارت کاروں کو کابل سے نکال لیا ہے۔
بھارتی اخبار دی ہندو اور این آئی نیوز جیسے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 140 بھارتی، بشمول تمام سفارت کاروں اور کابل میں نئی دہلی سفارتخانے کے ارکان، بھارتی پولیس اہلکاروں اور چار بھارتی میڈیا کارکنوں سمیت، بہت سارے بھارتی کابل ایئر پورٹ سے نکل چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی سفارت کار اور بھارتی شہری منگل کے روز ایک خصوصی فوجی طیارے میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔
بھارت کے این ڈی ٹی وی نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے تمام سفارت کاروں کو افغانستان میں اپنے سفارت خانے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کابل میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سبھی ملازمی اور ہمارے سفیر فوری طور پر بھارت واپس آئیں گے، بھارت نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو اشرف غنی کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے اور وہاں کی حفاظتی صورتحال کے پیش نظر لیا ہے۔
واضح رہے کہ کابل اور افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان کے قبضے کے تناظر میں، بہت سے ممالک اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو نکالنے کے لیے کابل میں اپنے سفارت خانے خالی کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنا ہوگا
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کے
اگست
ایران کے خلاف صیہونی سازشیں
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:ایک سابق صہیونی عہدیدار نے اپنے ایک انٹرویو میں تاکید کی
اپریل
رواں سال ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اس سال کے آغاز
اگست
تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا:برطانوی وزیراعظم
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ
اپریل
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اپنے میزائلوں کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ قدس بریگیڈ کے ترجمان
جولائی
طالبان امن بجائے جنگ کی دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہیں؛افغان صدر کا الزام
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دہشگردقرار دیتے ہوئے
اگست
یمن میں برطانوی اور امریکی فوجی جارحیت
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعے کی صبح یمن میں 12 سے
جنوری
ہم یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیجنے کے لیے تیار ہیں: جرمنی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالنا بائرباک نے جمعرات کو کہا کہ
اپریل