?️
جنیوا (سچ خبریں) فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیسری بار اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں فلسطین پر ہونے والے دہشت گردانی حملوں سے متعلق گفتگو کی جائے گی۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ تناؤ کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اتوار کے روز ہفتے میں تیسری مرتبہ اجلاس کررہی ہے۔
انتھونی بلنکنکی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں کے بارے میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں گفتگو کے بعد، اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر اتفاق کرنے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل اور غزہ کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار کے روز ہوگا۔
اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے نے مزید کہا کہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش میں امریکہ اعلی سطح پر سفارت کاری عمل کو جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو قابض صیہونی ریاست اسرائیل اور فلسطین کے مابین کشیدگی کے بارے میں ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے عوامی بیان سے روک دیا تھا۔
البتہ ابھی بھی یہ واضح نہیں ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے اس اجلاس جو علنی طور پر منعقد ہوگا کیا کم سے کم اسرائیل کے خلاف ایک بیانیہ بھی جاری کیا جائے گا یا نہیں؟
قابل ذکر ہے کہ روس اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی یہ اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے سیاسی مشیر رزماری ڈیکارلو نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ اور دشمنی بند کرنی ہوگی، فلسطینی اور اسرائیلی شہری ناقابل برداشت قیمت ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دشمنی کو امن اور صلح میں بدلنا ہوگا، ہم جانتے ہیں کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئندہ اس کے خراب نتائج سامنے آسکتے ہیں جو قابل برداشت نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے بتایا کہ اقوام متحدہ تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کشیدہ صورتحال کو فوری طور پر کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانوی اپوزیشن کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کی درخواست
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:اپوزیشن لیبر پارٹی کے رہنما نے سابق وزیر اعظم بورس جانسن
جون
نیتن یاہو اور جولانی کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ پر زور دیا
دسمبر
برکس رہنماؤں کی 7 تجاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:برکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی تقریر کے بعد ایک
اگست
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
ملک داخلی معاملات میں ریاض کی مداخلت پر ہزاروں یمنیوں کے مظاہرے
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: شبوا صوبے کے ہزاروں باشندے نماز جمعہ کے بعد صوبائی
دسمبر
تل ابیب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے
جولائی
بھارتی وزیر اعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر دھوکہ کے سوا کچھ نہیں، ڈی ایف پی
?️ 13 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی)
جنوری
صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےوزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال
جولائی