امریکہ میں فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ، مسلح شخص نے بچے سمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا

امریکہ میں فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ، مسلح شخص نے بچے سمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں گزشتہ کچھ برس میں وقتاً فوقتاً ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور آئے دن متعدد افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں، اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حملہ آور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جب کہ علاقے کو مکمل سیل کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، حملہ آور کو اسپتال منتقل کردیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں متعدد دفاتر ہیں تاہم حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی جب کہ فائرنگ کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے مارکیٹ میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور عینی شاہدین کی جانب سے واقعے کو یوٹیوب پر لائیو سٹریم کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے قومی سطح پر مہلک ہتھیاروں پر پابندی لگانے پر زور دیا تھا تاہم ایک بار پھر اس طرح کے دردناک حادثے سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں مسلح افراد پر کسی قسم کا کوئی کنٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ آئے دن دہشت گردی کے واقعات کو انجام دیتے رہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی 

?️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے باوجود 3 بل منظور ہوگئے

?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کے شور شرابے

افغانستان کی موجودہ صورتحال نیٹو کے لیے المیہ:اسٹولٹنبرگ

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال

چین کے صدر کے 3 روزہ دورہ روس کا اختتام

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ چند منٹ قبل روس کے

کترینہ کیف کو مہندی کون لگائے گا؟

?️ 8 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے

چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

صیہونی حکومت کا ایرانی غیرنظامیوں اور میڈیا پر حملہ 

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: برونو روڈریگز، کوبا کے وزیر خارجہ، نے آج منگل کو سوشل

صیہونی فوجی گشتی نے شام کے شہر قنیطرہ پر چھاپہ مارا

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ پر صیہونی فوجی گشتی دستوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے