جرمنی میں نسل پرستی کا معاملہ، 12 افراد کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی

جرمنی میں نسل پرستی کا معاملہ، 12 افراد کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی

?️

جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف حملوں کے الزام میں 12 افراد کے خلاف دائر مقدمے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایس گروپ حکومتی اور سماجی نظام کو تباہ کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہے، ان افراد پر سماجی بد امنی کو ہوا دینے اور مسلمانوں، پناہ گزینوں اور سیاسی دشمنوں پر حملے کرنے کا الزام ہے۔

جنوب مغربی شہر اشٹٹ گارٹ کی عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ ستمبر2019 ء میں ایس گروپ نامی دہشت گرد تنظیم قائم کی تھی، انتہائی دائیں بازو کے اس گروہ کی قیادت وارنر ایس اور ٹونی ای نامی ملزمان کے ہاتھوں میں تھی۔

مقدمے کے دوران 12 افراد پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ پناہ گزینوں اور مسلمانوں پر حملے کرنے کا منصوبہ تیار کرنے میں ملوث تھے، 3 افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے 8 ترک، ایک یونانی اور ایک خاتون پولیس اہلکار کو نفرت کی وجہ سے قتل کیا تھا، چھاپا مار کارروائیوں کے دوران ان کے پاس سے ہتھیار، کلہاڑیاں اور تلواریں برآمد کی گئیں تھیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں نسل پرستی اور انتہاپسندی کا بڑھتا ہوا رجحان حکومت کے لیے دردِ سر بن چکا ہے، جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسندی جرمنی کے لیے سب سے بڑا سیکورٹی خطرہ ہے۔

فروری میں جرمن پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 2020 ء میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے جرائم 4 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

جنوری میں نیو نازی اسٹیفان ارنسٹ کو مہاجرین کے حامی سیاست داں والٹر لیوبیک کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔

فروری 2020 ء میں انتہائی دائیں بازو کے ایک شدت پسند نے 2 شیشہ بار پر فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا تھا، اس قتل عام کو جرمنی میں جنگ کے دور کے بعد سے سب سے مہلک نسلی حملہ قرار دیا گیا تھا، اکتوبر 2019 ء میں یہودیوں کے تہوار کے موقع پر عبادت خانے پر کیے گئے حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

رفح کے رہائشی قابضین کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والے: غزہ حکومت

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی جانب سے رفح پر حملے کے بعد قابض

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کو بلٹ پروف گاڑیوں سے لیس کیاجائیگا

?️ 2 جنوری 2024جموں: (سچ خبریں) مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی کے چیلنجز؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں طالبان کی حکمرانی

بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے

سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف

عالمی ادارے جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

?️ 2 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اقوام متحدہ

یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:   مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت

اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیئے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے