ریاض (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں اسلام کے خلاف دشمنی اپنے عروج پر ہے اور مسلمانوں کا قتل عام اور ملک سے ان کا نام و نشان مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے وہیں اب سعودی عرب میں بتوں کی تعلیم دی جارہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سعودی ولیعہد نے بھارت کی محبت میں اسلام کو چھوڑنے کا ارداہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اب اسلام کی تعلیم کی جگہ بتوں کی تعلیم دی جانے لگی ہے اور اب تو ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر بت پرستی کی طرف جارہا ہے جس کی واضح مثال سعودی نظام تعلیم میں رامائن اور مہابھارت کو شامل کرنا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے ترقیاتی منصوبے وژن ٹوئنٹی تھرٹی کے تحت، ملک کے تعلیمی اداروں میں ہندو مت کی تعلیم دینے کا حکم دے دیا ہے۔
روزنامہ انڈیا ٹوڈے نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب نے درسی کتابوں میں ہندو تہذیب کے بارے میں بعض مضامین شامل کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی اسکولوں میں طالب علموں کو جہاں یوگا اور آیوروید کے بارے میں پڑھایا جائے گا وہیں انہیں ہندوں کی مقدس کتاب رامائن اور مہا بھارت کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد بن سلمان پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے اور انہیں اسلام کا سب سے بڑا دشمن کہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رامائن سنسکرت کی ایک طویل رزمیہ نظم جس میں ہندؤں کے اوتار رام چندر کے حالاتِ زندگی بیان کیے گئے ہیں جبکہ مہابھارت کو ہندو مت کے مذہبی صحائف میں معتبر حیثیت حاصل ہے۔