🗓️
سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبدالله بوحبیب نے سی این این کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں موجودہ حالات کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ لبنان اب حزب اللہ کو پہلے کی طرح قائل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، کیونکہ حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کا عسکری ردعمل ناگزیر ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ بوحبیب نے بیروت میں پیجر دھماکوں کے بعد قابض اسرائیلیوں کو اس دہشتگردی کے نتائج سے خبردار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ
انہوں نے کہا کہ بیروت میں پیجر دھماکوں کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں اور لبنان کی حکومت اس بات سے پریشان ہے کہ اسرائیل کے مسلسل مہلک حملے ایک وسیع جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔
بوحبیب نے مزید کہا کہ لبنان اس وقت خوفناک حالات میں ہے اور جنگ نہیں چاہتا لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حزب اللہ کو حالیہ حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ان کا عسکری ردعمل ناگزیر ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ منگل کی سہ پہر لبنان میں پیجر طرز کے وائرلیس کمیونیکیشن آلات کے دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکام حزب اللہ کے دندان شکن جواب کے منتظر
حزب اللہ نے ایک بیان میں اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ دشمن کو اس مجرمانہ جارحیت کی قیمت ضرور چکانی پڑے گی۔
مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف نیتن یاہو کی شکست نے ہمیں فوجی بجٹ بڑھانے پر مجبور کیا:صیہونی وزیر اعظم
🗓️ 3 اگست 2021سچ خبریں:موجودہ صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے حوالے سے اپنے سابق
اگست
ہسپانوی اشاعت نے جنگ میں یوکرینی فوج کے بھاری نقصانات کا اعتراف کیا
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پیس نے اطلاع دی ہے کہ فروری 2022
مارچ
عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کیوں نہیں کھڑی ہوتی ؟
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقے
ستمبر
مسجد اقصی پر700 صیہونی آبادکاروں کا حملہ
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مسجد اقصی پر 700 صیہونی آبادکاروں کے حملہ کے بعد مزاحمتی
مئی
آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے، اویس لغاری
🗓️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے عالمی شراکت
مارچ
مزاحمت کے محور کو کمزور کرنے کے مقصد سے ٹیمکن فاؤنڈیشن بند
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے توقع کے مطابق
فروری
کورونا کا شکار دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز
🗓️ 5 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکارہیں،دردانہ
اگست
سمندری طوفان سے پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں
🗓️ 16 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری
مئی