سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسف) نے غزہ میں 3 ہزار فلسطینی بچوں کے عدم غذائیت کے باعث مرنے کے خطرے کی اطلاع دی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یونیسف نے آج (منگل) کو غزہ میں فلسطینی بچوں کی سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
اس صندوق کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 3 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شدید عدم غذائیت کا شکار ہیں اور ان کی علاج معالجے تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے والدین کی آغوش میں مرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی نے ان کی طبی خدمات تک رسائی کو متاثر کیا ہے اور بے گھر افراد کو مناسب خدمات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ شمالی غزہ میں انسانی امداد اور غذائی اشیاء کی کم مقدار میں رسائی ممکن ہو گئی ہے مگر جنوبی علاقوں میں اس امداد تک رسائی شدید کمی کا شکار ہے۔
یونیسف نے کہا کہ غزہ میں خوفناک مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں بچے بھوک سے والدین کی آغوش میں جان دے رہے ہیں کیونکہ وہاں خوراک، غذائی اسپلیمنٹس اور طبی سہولیات کی تباہی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں فلسطینی بچوں کی تباہ کن صورتحال کے بارے میں یونیسیف کا بیان
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی سامان کی رسائی کے لئے گزرگاہیں کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف کے پاس غذائی اشیاء موجود ہیں جو اگر غزہ کی پٹی تک رسائی دی جائے تو انہیں فلسطینی بچوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کا بڑا بیان، کہا اشرف غنی عہدہ چھوڑ دیں تو وہ ہتھیار ڈال دیں گے
جولائی
فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کی وضاحت کر دی
ستمبر
پاکستان میں مہنگائی عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے ہے
مئی
برطانوی افسرون نے افغانستان میں قتل کے شواہد چھپائے
نومبر
مغرب کا اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ دوہرا معیار
نومبر
جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل
مارچ
ماہرین کا پاکستان کی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ہنرمند افرادی قوت پر زور
دسمبر
پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا
ستمبر