ایک ہفتے میں غزہ میں کیا کیا؟؛صیہونی حکومت کا اعتراف

ایک ہفتے میں غزہ میں کیا کیا؟؛صیہونی حکومت کا اعتراف

?️

سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے دوران  غزہ میں 430 اہداف کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے، یہ حملے 18 مارچ سے اُس وقت شروع ہوئے جب صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے نہ صرف غزہ بلکہ سوریہ میں 18 اور لبنان میں 40 اہداف پر بھی حملے کیے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے یمن، لبنان اور غزہ سے فائر کیے گئے 14 راکٹوں کو روک لیا، جن میں 6 یمنی، 3 لبنانی اور 5 فلسطینی راکٹ شامل تھے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے، میدانی رپورٹس کے مطابق 85 فیصد سے زائد آبادی بے گھر ہو چکی ہے  ،طبی نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے  ،کئی علاقوں میں قحط کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں
بین الاقوامی امدادی ادارے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ اگر بمباری جاری رہی تو غزہ میں ایک ایسی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
دوسری جانب، قطر میں ایک نئی جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے، لیکن تاحال کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا، اس دوران فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صہیونی بستیوں پر جوابی کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ اسرائیلی فوجی جارحیت کا جواب دیا جا سکے۔
بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی فوج کی جانب سے عام شہریوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور فوری طور پر جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

جہاں قدرتی گیس دستیاب نہیں، وہاں ایل پی جی پلانٹ لگائے جائیں، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور

?️ 20 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے 9 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں اور

یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے

ٹرمپ اور ایلون مسک کیوں آمنے سامنے آئے؟

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ٹیکس لایحہ پر اختلافات

امریکا میں پھر شٹ ڈاؤن ہو سکتا ہے 

?️ 16 دسمبر 2025 امریکا میں پھر شٹ ڈاؤن ہو سکتا ہے   امریکی سینیٹ میں صحت

سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

?️ 6 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی مقبول فلم

امریکہ نے ایران میں پینے کے پانی کی تنصیبات پر حملہ کیا؛ امریکی اخبار کا اعتراف

?️ 11 جون 2026سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ بدھ کے روز

یوکرین کے لئے بھیجے گئے ہتھیار کہاں گئے؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کے دفتر کی ایک رپورٹ سے پتہ

مالی کو کان کنی کے شعبے کے ٹیکس موخر قرض سے 1.2 ارب ڈالر کی آمدنی 

?️ 4 دسمبر 2025مالی کو کان کنی کے شعبے کے ٹیکس موخر قرض سے 1.2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے