?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ میں 430 اہداف کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے، یہ حملے 18 مارچ سے اُس وقت شروع ہوئے جب صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے نہ صرف غزہ بلکہ سوریہ میں 18 اور لبنان میں 40 اہداف پر بھی حملے کیے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے یمن، لبنان اور غزہ سے فائر کیے گئے 14 راکٹوں کو روک لیا، جن میں 6 یمنی، 3 لبنانی اور 5 فلسطینی راکٹ شامل تھے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے، میدانی رپورٹس کے مطابق 85 فیصد سے زائد آبادی بے گھر ہو چکی ہے ،طبی نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ،کئی علاقوں میں قحط کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں
بین الاقوامی امدادی ادارے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ اگر بمباری جاری رہی تو غزہ میں ایک ایسی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
دوسری جانب، قطر میں ایک نئی جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے، لیکن تاحال کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا، اس دوران فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صہیونی بستیوں پر جوابی کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ اسرائیلی فوجی جارحیت کا جواب دیا جا سکے۔
بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی فوج کی جانب سے عام شہریوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور فوری طور پر جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فلسطینی قوم ایران کی حمایت کو فراموش نہیں کرے گی: نخالہ
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جولائی
اقوام متحدہ میں امریکی اور پاکستانی عہدیداروں کے درمیان کیا بات ہوئی؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے پاکستان کی عبوری حکومت
ستمبر
اسرائیلی اور فلسطینی مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے
?️ 23 اپریل 2021یروشلم (سچ خبریں) رمضان المبارک کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی
اپریل
عطا تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ
جولائی
کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش
نومبر
اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو ’فری ہینڈ‘ مل گیا
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ماہِ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں
فروری
اسرائیل اپنے وقت کا وحشی ظالم
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر Itamar Ben Guer نے سوشل
اکتوبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہیں:صیہونی تحقیقی مرکز
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سکیورٹی اسٹڈیز سینٹر اور دایان سینٹر نے علاقائی
جون