?️
سچ خبریں:بین الاقوامی اینٹی فاشسٹ تحریک کی ایرانی شاخ نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے پناہ گزینوں کے ساتھ ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کے امریکی تصور پر ایک بدنما داغ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انسانی حقوق کے امریکی کھوکھلے دعوے:ایرانی عہدہ دار
بین الاقوامی اینٹی فاشسٹ تحریک کی ایرانی شاخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی سامراجی نظام نے آج اپنے تمام نقاب اتار دیے ہیں۔
وہ جمہوریت، انسانی حقوق اور انسانیت جیسے خوشنما نعروں کے پیچھے جو استعماری پالیسیاں چھپاتا تھا، آج انہیں بے نقاب کر کے کمزور اقوام پر مسلط کر رہا ہے،وینزویلا کے بےبس پناہ گزینوں کے ساتھ فاشسٹ رویہ اس ریاکاری کی واضح مثال ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہالی ووڈ اور امریکی میڈیا نے برسوں تک دنیا کو ایسے خواب دکھائے جو آج مکمل طور پر چکناچور ہو چکے ہیں۔ نسل پرستی کے خاتمے، انصاف، اور انسانی وقار کی باتیں کرنے والا امریکہ آج خود مظلوم اقوام کے استحصال اور تذلیل میں سب سے آگے ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ یہ تاجر مزاج، متکبر اور دھونس پر یقین رکھنے والا صدر، امریکہ کے منافق چہرے کو بے نقاب کر چکا ہے۔
آج دنیا اس کا ظالمانہ چہرہ غزہ کے قتل عام، یوکرین کے بحران، اور نوآبادیاتی طرز کے معاہدوں میں واضح طور پر دیکھ رہی ہے۔
وینزویلا کے پناہ گزینوں کے خلاف الزامات، جنہیں ٹرمپ نے منشیات اسمگلر قرار دیا، قطعی طور پر جھوٹے، فاشسٹ اور غیر انسانی قرار دیے گئے۔ بیان میں یاد دلایا گیا کہ یہ وہی امریکہ ہے جس نے لاطینی امریکہ میں دہشت گرد گروہوں کو تربیت دی، اور نکاراگوا میں انقلاب کو کچلنے کے لیے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی۔
ایرانی شاخ نے الزام لگایا کہ امریکہ نہ صرف وینزویلا بلکہ ایران، کیوبا اور دیگر خودمختار اقوام پر سخت ترین پابندیاں عائد کرتا ہے، اور جب ان مظلوم قوموں کے عوام ان پابندیوں کے نتیجے میں نقل مکانی پر مجبور ہوتے ہیں، تو ان کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے، جہاں وہ انسانی حقوق سے محروم غلاموں کی طرح رکھے جاتے ہیں۔
بیان میں السالوادور کی حکومت پر بھی شدید تنقید کی گئی، جس نے امریکی پالیسیوں کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا کہ وہ امریکی سامراج کی جیل کا پہرہ دینے والے بن چکے ہیں۔ ایسے عناصر کا لاطینی امریکہ کی آزادی کی تحریکوں سے کوئی تعلق نہیں۔
بیان کے آخر میں ایرانی شاخ نے وینزویلا کی بولیواری حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور کہا:
انقلابِ بولیواری زندہ ہے، اور لیبرٹی کے روحانی پرچم تلے لاطینی امریکہ ایک نئے استعمار کے خلاف سینہ سپر ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا اپنے نام کے اشتہارات کے استحصال پر اعتراض
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے کانگریس کی پرائمری میں ٹرمپ
جون
واٹس ایپ میسیجز میں تھریڈز ریپلائی کے فیچر کی آزمائش
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج
ستمبر
ریڈمی کی ٹربو سیریز کا فون پیش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ریڈمی‘ نے اپنی مشہور
جنوری
اسلام آباد دھماکہ: پمز میں لائے گئے 28 شہدا کی تفصیل جاری
?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد دھماکہ کے پمز میں لائے گئے
فروری
اقوام متحدہ: غزہ کٹے ہوئے بچوں کا سب سے بڑا گروپ ہے
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر
دسمبر
مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کا زبردست حملہ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: صہیونی فوجی اور آبادکاروں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور
فروری
آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندے ایمون گلمور کی ملاقات
?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی
فروری
ترکی کی شام پر گولہ باری
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب میں شامی فوج کے
جولائی