سچ خبریں:ہیرس نے ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند لمحے قبل اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں شکست کو قبول کرتی ہوں
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ہیرس نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات کے نتائج وہ نہیں تھے جن کے لیے ہم نے جدوجہد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے دور میں امریکی معاشرے کی صورتحال کیا ہوگی؛سابق امریکی سفارتکار کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ میں صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میری حمایت کی۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیرس نے کہا کہ انہیں انتخابی مہم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
ہیرس نے کہا کہ ہمیں انتخابی نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔
انہوں نے ٹرمپ کو فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کو فون کیا اور یقین دلایا کہ اقتدار کی منتقلی میں پرامن طور پر تعاون کریں گے۔
ہیرس نے مزید کہا کہ ہم اقتدار کی منتقلی کے عمل کی حفاظت کریں گے۔
مزید پڑھیں: امریکی ریاستی نظام؛ صدرِ کے اختیارات اور فرائض
آخر میں ہیرس نے کہا کہ میں شکست کو تسلیم کرتی ہوں، اگرچہ یہ مایوسی کا لمحہ ہے لیکن ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔