محاصرے کے باوجود مزاحمتی قوت کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے:حماس

محاصرے کے باوجود مزاحمتی قوت کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے:حماس

?️

سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے منبر القدس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں، صہیونی محاصرے کے باوجود اپنی طاقت کو مسلسل بڑھا رہی ہیں اور یہ سفر فتح یا شہادت پر ہی ختم ہوگا۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم نے اس جدوجہد میں عظیم رہنماؤں کو کھویا، جیسے کہ شہید اسماعیل ہنیہ، شہید سید حسن نصراللہ، شہید یحییٰ السنوار اور شہید صالح العاروری، یہ سب طوفان الاقصیٰ جیسی عظیم کارروائیوں کے سچے قائدین تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دور میں یوم القدس منانے جا رہے ہیں جس کی بنیاد امام خمینی نے رکھی اور جسے آج سید علی خامنہ‌ای پوری قوت سے آگے بڑھا رہے ہیں،ساتھ ہی شہید ابراہیم رئیسی کی یاد کو بھی انہوں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ مزاحمت نے آج دنیا کے سامنے اسرائیلی ریاست کا اصل چہرہ بےنقاب کر دیا ہے، اور اس کو امتِ مسلمہ کا اسٹریٹجک دشمن ثابت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے، نہ ہی وقت پیچھے جا سکتا ہے۔ یہ سفر صرف دو ہی راستوں پر ختم ہوگا: یا فتح یا شہادت۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محاصرہ، بمباری، یا عالمی خاموشی، مزاحمتی ارادوں کو نہ پہلے توڑ سکی ہے اور نہ آئندہ توڑ سکے گی۔ فلسطینی مزاحمت نے اپنی راہ کا انتخاب کر لیا ہے، اور یہ راہ ہر قربانی کے باوجود جاری رہے گی۔

مشہور خبریں۔

کوپ 28 کانفرنس: متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کوپ 28 کی دو روزہ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ

عراق میں صیہونیوں کا نیا منصوبہ

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے عراق پر کنٹرول حاصل کرنے

اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان

?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے

زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو کو اپنے کمرے میں جانے کیوں منع کیا ؟

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ یروشلم کے ایک اسپتال کے شعبے میں ایک اسرائیلی فوجی

ایلون مسک کی اے آئی کمپنی نے ایکس کو 45 ارب ڈالر میں خرید لیا

?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں: ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایکس

ابو عبیدہ کا بچنا اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ایک بڑی ناکامی

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی عسکری امور کے تجزیہ کار امیر بخبوت نے واللا

پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے کی حمایت کر دی

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے