جارج فلائیڈ قتل کیس، عدالت نے سابق پولیس افسر کو مجرم قرار دے دیا

جارج فلائیڈ قتل کیس، عدالت نے سابق پولیس افسر کو مجرم قرار دے دیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی عدالت نے امریکی سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر کو مجرم قرار دے دیا جس کے بعد اسے عدالت میں ہی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست مینیسوٹا میں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت پر قتل میں ملوث پولیس آفیسر بھی جیوری کے روبرو پیش ہوا، امریکی جیوری نے جارج فلائیڈ قتل کے شواہد کا جائزہ لیا اور پولیس آفیسر کو قتل میں ملوث قرار پایا، پولیس آفیسر پر جرم ثابت ہوتے ہی اسے جیوری سے گرفتار کرلیا گیا۔

فیصلہ سنانے کے بعد اسے کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس اہلکار ڈیرک شاوین پر قتل کے تینوں الزامات ثابت ہوگئے ہیں، جیوری 5 مرد اور 7 خواتین پر مشتمل تھی، جارج فلائیڈ قتل کیس کا ٹرائل تین ہفتے جاری رہا، فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلیک لائیوز میٹر کے نعرے لگائے، نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر ریلی نکالی گئی، شرکا نے فیصلے کو تاریخی لمحہ قرار دیا، نیویارک کے علاقے بروک لین میں فیصلہ پر مارچ کیا گیا۔

دریں اثنا امریکی صدر جوبائیڈن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جارج فلائیڈ کی موت دن کی روشنی میں قتل ہے، منظم نسل پرستی پوری قوم کی روح پر ایک دھبہ ہے، یہ کافی نہیں، وہ یہاں نہیں رک سکتے، ایسے انتہا پسندوں کو سماجی انصاف میں کوئی دلچسپی نہیں، بحیثیت امریکی متحد ہونے کا وقت ہے، عدالتی فیصلے سے ہمیں بھی سکون پہنچا ہے، نسل پرستی ہماری قوم کی روح پر بدنما داغ ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس ڈیرک شاوین کی ایک فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے جارج فلائیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈیرک شاوین نے جارج فلائیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے جس میں سے تقریباً تین منٹ بعد ہی فلائيڈ بے حرکت ہوگئے تھے، واقعے کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں شدید مظاہرے ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں بھوک مرنے والوں کی چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے قتل

پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی، اسلام آباد میں 36 کیسز رپورٹ

?️ 6 جنوری 2022لاہور/ اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم  تیزی سے

امارات سے وابستہ عناصر کی طرف سے جنوبی یمن بنانے کی منصوبہ بندی

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: جنوبی یمن کی متحدہ عرب امارات کے زیر اثر انتقالی کونسل

اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ سے خوفزدہ

?️ 4 دسمبر 2025 اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ

 غزہ شہداء کی اب تک کی تعداد 

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں

عراق کے وزیراعظم کا 12 سال بعد دورہ شام

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAA نے اعلان کیا کہ

عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔ بلال اظہر کیانی

?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے

کیا اردگان نے حالیہ شکست سے سبق سیکھا؟

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے