?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی عدالت نے امریکی سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر کو مجرم قرار دے دیا جس کے بعد اسے عدالت میں ہی گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست مینیسوٹا میں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت پر قتل میں ملوث پولیس آفیسر بھی جیوری کے روبرو پیش ہوا، امریکی جیوری نے جارج فلائیڈ قتل کے شواہد کا جائزہ لیا اور پولیس آفیسر کو قتل میں ملوث قرار پایا، پولیس آفیسر پر جرم ثابت ہوتے ہی اسے جیوری سے گرفتار کرلیا گیا۔
فیصلہ سنانے کے بعد اسے کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس اہلکار ڈیرک شاوین پر قتل کے تینوں الزامات ثابت ہوگئے ہیں، جیوری 5 مرد اور 7 خواتین پر مشتمل تھی، جارج فلائیڈ قتل کیس کا ٹرائل تین ہفتے جاری رہا، فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلیک لائیوز میٹر کے نعرے لگائے، نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر ریلی نکالی گئی، شرکا نے فیصلے کو تاریخی لمحہ قرار دیا، نیویارک کے علاقے بروک لین میں فیصلہ پر مارچ کیا گیا۔
دریں اثنا امریکی صدر جوبائیڈن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جارج فلائیڈ کی موت دن کی روشنی میں قتل ہے، منظم نسل پرستی پوری قوم کی روح پر ایک دھبہ ہے، یہ کافی نہیں، وہ یہاں نہیں رک سکتے، ایسے انتہا پسندوں کو سماجی انصاف میں کوئی دلچسپی نہیں، بحیثیت امریکی متحد ہونے کا وقت ہے، عدالتی فیصلے سے ہمیں بھی سکون پہنچا ہے، نسل پرستی ہماری قوم کی روح پر بدنما داغ ہے
واضح رہے کہ گزشتہ برس ڈیرک شاوین کی ایک فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے جارج فلائیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈیرک شاوین نے جارج فلائیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے جس میں سے تقریباً تین منٹ بعد ہی فلائيڈ بے حرکت ہوگئے تھے، واقعے کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں شدید مظاہرے ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین معاملہ، دہلی ہائیکورٹ نے اہم حکم صادر کردیا
?️ 27 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کا
اپریل
مقبوضہ جموںوکشمیر: مودی حکومت نے جبر و استبداد کا سلسلہ تیز کر دیا
?️ 18 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی
اپریل
پی اے سی کی مختلف وزارتوں میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 58
مارچ
یوم استحصال کشمیر؛ قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بھارت کے 5 اگست 2019
اگست
قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر
اگست
عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے
نومبر
طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنی کے حیرت انگیز نظارے
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: دو دہائیوں میں اب تک کا سب سے طاقت ور
مئی
جرمنی کی مسلمانوں کے خلاف پالیسیوں کا نتیجہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کی مسلمانوں کے تئیں اور غزہ کے خلاف صیہونی
مئی