فرانسیسی یونیورسٹی پروفیسر کو ٖظلم کے خلاف بولنے کی سزا

فرانسیسی یونیورسٹی پروفیسر کو ٖظلم کے خلاف بولنے کی سزا

🗓️

سچ خبریں: آزادیٔ بیان کا دعویٰ کرنے والے فرانس کی تولوز یونیورسٹی کے ریاضی کے پروفیسر کو فلسطین کی حمایت پرمعطل کر دیا گیا۔

اگرچہ مغربی ممالک آزادیٔ بیان کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر صہیونی حکومت پر کسی بھی قسم کی تنقید کو یہود مخالف قرار دے کر دبایا جاتا ہے اور تل ابیب کی پالیسیوں کی مخالفت کی اجازت نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی رہنماؤں کا امریکہ پر شدید غصہ اور بے بسی!

اسی بنیاد پر، فرانسیسی شہر تولوز کی یونیورسٹی کے ریاضی کے پروفیسر بنو آئعو کو فلسطینیوں کی نسل کشی پر کلاس میں کیے گئے تبصروں کی وجہ سے یونیورسٹی کے تدریسی عمل سے معطل کر دیا گیا۔

یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب ایک طالب علم نے کلاس میں استاد کے ریکارڈ کیے گئے تبصروں کو عام کیا۔

اس آڈیو میں استاد نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم پر مغربی معاشروں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسی نسل کشی کبھی نہیں دیکھی۔

تولوز یونیورسٹی کے سربراہ نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ یونیورسٹی کے سربراہ کی حیثیت سے میں نے احتیاطی طور پر اس معاملے پر فیصلہ کیا ہے اور اس استاد کو معطل کر دیا ہے اس لیے کہ ان کے تبصرے تدریسی مواد سے غیر متعلق تھے۔

مزید پڑھیں: طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر

اب اس استاد کے کیس کو منظم جرائم کے شعبے میں جانچنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی قیدیوں کی حالت پر نیتن یاہو کی تشویش

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے

متاثرین کی تعداد 4,000 سے تجاوز کرگئی / بے گھر ہونے والے 5,300,000 شامی

🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:غیر سرکاری ذرائع نے شام میں آنے والے 7.7 شدت کے

وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

🗓️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت

’اعظم خان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ؟‘ سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

🗓️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا

🗓️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی

صیہونی حکام کی اپنے قیدیوں کی ہلاکت سے بچنے کی کوشش

🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی

روس نے نیٹو کو دنیا کے امن کے لیئے خطرہ قرار دے دیا

🗓️ 26 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے نیٹو سربراہ کے بیان پر شدید برہمی

خواتین کی تعلیم اور کام پر سے پابندی جلد ختم کر دی جائے گی: طالبان

🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:استانکزئی نے کابل میں ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے