🗓️
سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اکتوبر میں اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے متعدد نے اہداف کو نشانہ بنایا اور بھاری تباہی مچائی۔
اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے آپریشن وعدہ صادق کے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے کئی اپنے ہدف پر لگے اور شدید تباہی کا سبب بنے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے کہا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل 500 سے 900 کلوگرام دھماکہ خیز مواد پر مشتمل تھے، اور ہم ان میں سے بہت سوں کو روکنے میں ناکام رہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میزائل اسرائیلی سرزمین پر گرے اور براہ راست اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اکتوبر میں ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیلی دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ،یہ حملہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کے لیے ایک سخت امتحان تھا، اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے بہت کچھ کھویا۔
یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی عوام اور سیاستدانوں کے درمیان دفاعی ناکامیوں پر شدید تنقید جاری ہے، خاص طور پر ایران اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خوشخبری
🗓️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ
جولائی
برطانیہ کا روس کے منجمد اثاثے یوکرین کو دینے کا اعلان
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک
جولائی
شام کے خلاف پابندیوں نے تباہی کو مزید بڑھا دیا ہے: فیصل مقداد
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک انٹرویو میں کہا
فروری
الزیتون علاقے میں قابض فوج فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: القسام بٹالین کے ایک کمانڈر نے حال ہی میں الزیتون
مئی
امریکہ کے پاس طالبان کے ساتھ تعاون کے سوا کوئی چارہ نہیں : عمران خان
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک تحریک طالبان
اکتوبر
ہم سیرت نبی ﷺ بچوں اور بڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے
🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے
اکتوبر
یہ شام یا عراق نہیں ،سعودی عرب ہے
🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:ایک ٹویٹر کارکن نے سعودی عرب کی کچی آبادیوں اور ٹوٹے
جنوری
امریکہ کے ساتھ رابطے کے بارے میں روسی صدر کا اظہار خیال
🗓️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا
فروری