بیلجیم میں حجاب اتارنے سے انکار پر خاتون ٹیچر برطرف

حجاب اتارنے سے انکار

?️

سچ خبریں:بیلجیم کے صوبہ مشرقی فلاندرز میں حجاب اتارنے سے انکار کرنے والی ایک خاتون ٹیچر کو برطرف کردیا گیا۔ یونین نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی اور تعلیمی اداروں میں غیر جانب داری کے لیے اہم مقدمہ قرار دیا ہے۔

بیلجیم کے صوبہ مشرقی فلاندرز کے حکام نے حجاب اتارنے سے انکار کرنے والی ایک خاتون ٹیچر کو برطرف کردیا ہے۔ مزدور یونین نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انادولو کے مطابق، مشرقی فلاندرز کی صوبائی حکومت نے اسکولوں میں مذہبی علامات کے استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کا جواز پیش کرتے ہوئے ایک خاتون ٹیچر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ یونین کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

آسنِدے شہر کے ایک خصوصی اسکول میں تدریس سے وابستہ خدیجہ امجود 2022 سے حجاب پہن کر تدریسی خدمات انجام دے رہی تھیں۔ تاہم جب انہوں نے واضح کیا کہ وہ تدریس کے دوران حجاب اتارنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، جو بالآخر برطرفی پر منتج ہوئی۔

مزدور یونین اس فیصلے کو برسلز کی اپیل عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یونین کے مطابق یہ مقدمہ مذہبی آزادی اور تعلیمی اداروں میں غیر جانب داری کے حوالے سے ایک اہم نظیر قائم کرسکتا ہے۔

امجود نے صوبائی حکومت کی جانب سے غیر جانب داری کی تشریح کو مکمل طور پر سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر استاد اپنے ذاتی عقائد کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہوتا ہے۔

بیلجیم میں رواں تعلیمی سال کے آغاز سے نافذ کیے گئے ضوابط کے تحت صوبائی اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کے لیے ایسے مذہبی یا سیاسی علامات، نشانات یا لباس استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے جو سیاسی یا مذہبی عقائد کا اظہار کرتے ہوں۔

بیلجیم کی کونسل آف اسٹیٹ نے بھی مئی میں 6 طلبہ اور متعدد تنظیموں کی جانب سے ان ضوابط کے خلاف دائر شکایت مسترد کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

افغان خواتین کے خلاف طالبان کی پالیسیوں پر ملائیشیا کی تنقید

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ انور ابراہیم نے اقوام

سعودی عرب اور مصر کو چین کےطاقتور ڈریگن کی فروخت پر تل ابیب کو تشویش

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سعودی عرب اور مصر کے درمیان چین کے

فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی وزیراعظم  سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات

?️ 8 مارچ 2022(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور

 نیتن یاہو کے مشیر اور ترجمان گرفتار

?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن

رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔

?️ 2 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ

چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل

?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے

نصر اللہ نے جنوب لبنان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون گرایا:عطوان

?️ 2 اکتوبر 2021جمعرات کی سہ پہر لبنان میں حزب اللہ نے ایک بیان جاری

دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے، فیصل کریم کنڈی

?️ 17 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے