فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں) فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے ان کا پیج بلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کا فیس بک پیج کووڈ 19 سے متعلق گمراہ کن اطلاعات شیئر کرنے پر منجمد کیا ہے جس کی تصدیق فیس بک کے ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر نکولس کا پیج بے بنیاد اور بنا کسی سائنسی شواہد کے کورونا کے علاج کے لیے شیئر کی جانے والی اطلاعات کی وجہ سے منجمد کیا گیا۔

فیس بک ترجمان نے بتایا کہ صدر نکولس نے ایک قدیم دوا کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے بہتر قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک کرشماتی دوا ہے جس کا کوئی منفی اثر نہیں اور اسے لینے سے کورونا وائرس سے صحتیابی ہوسکتی ہے تاہم ماہرین نے صدر کے دعوے کو یکسر مسترد کیا تھا۔

فیس بک نے وینزویلا کے صدر کی اس حوالے سے شیئر کی گئی ویڈیو کو فیس بک کی کورونا کے حوالے سے نافذ پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈیلیٹ کردیا جس میں صدر نکولس نے کورونا سے محفوظ رہنے یا صحتیاب ہونے سے متعلق گارنٹی دی تھی۔

فیس بک ترجمان نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرتے ہیں کہ فی الحال ایسی کوئی دوا موجود نہیں جو کورونا وائرس سے صحتیابی فراہم کرسکے لہٰذا مسلسل فیس بک قوانین کی خلاف ورزی پر صدر نکولس کا پیج 30 روز کے لیے منجمد کیا گیا ہے اور اس دوران ان کے پیج کو صرف پڑھا جاسکتا ہے۔

فیس بک ترجمان کے مطابق صدر نکولس کو پالیسی کی خلاف ورزی اور پیج بلاک کیے جانے سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی بھیجا گیا ہے تاہم اس وجہ سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب وینزویلا حکومت کے ترجمان کی جانب سے اس پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نصف صدی بعد پہلی بار نجی کمپنی کے خلائی مشن کی چاند پر کامیاب لینڈنگ

🗓️ 24 فروری 2024سچ خبریں: نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی

امریکہ میں جمہوریت تباہ ہو رہی ہے:سابق امریکی وزیر خارجہ

🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ملک جمہوریت کھونے

غزہ میں صیہونی فوجیوں کی قتل گاہ کہاں ہے؟

🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی صحافی نے غزہ کی پٹی کے خطرناک ترین علاقوں

پیوٹن اور بن سلمان ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں:نیویارک ٹائمز

🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:پیوٹن اور بن سلمان امید کر رہے ہیں کہ توانائی کی

اوپیک پلس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

🗓️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے OPEC+

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: اس وقت اسرائیلی جنگی طیارے امریکی کمانڈروں کی انٹیلی جنس

بحیرہ احمر میں یمنیوں کےپیچیدہ حملے

🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یمنیوں نے بحیرہ

وزیر داخلہ کا آزاد کشمیر میں انتخابات کے بارے میں بڑا دعوٰی

🗓️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے