?️
مصر (سچ خبریں) معروف عرب تجزیہ کار نے قطر میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کو بہت مایوس کن قرار دیتے ہوئے مصر سے گریٹ رینیسانس ڈیم کے بحران اور اس کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے فوجی اختیارات کی طرف رجوع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مصر کو اس ڈیم پر بمباری کرکے اسے ختم کردینا چاہیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب دنیا کے ایک مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے گریٹ رینیسانس ڈیم کے بحران پر قطر میں منعقد ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے نتائج کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس سے بالکل یہ واضح ہوتا ہے کہ جس طرح سے اس وقت مصر اور سوڈان کو اس ڈیم کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں عرب ممالک کو ان خطرات کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہے۔
انہوں نے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس اجلاس میں گریٹ رینیسانس ڈیم کے بحران کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈیم 40 ملین سے زیادہ عربوں کے لئے خطرہ نہیں ہے، سلامتی کونسل کیا کرلے گی؟ زیادہ سے زیادہ ایک مذمتی بیان ہی جاری کرے گی، حالانکہ ہمیں اس بیان کے جاری کرنے کے بارے میں بھی شک ہی ہے، فلسطینیوں کے غصب شدہ حقوق سے متعلق 60 سے زیادہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں کا آخر کیا ہوا اور سلامتی کونسل نے فلسطینی عوام کے لیئے کیا کیا؟
اس تجزیہ کار نے مزید لکھا کہ عرب وزرائے خارجہ جنہوں نے گریٹ رینیسانس ڈیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے شام میں جنگ کی چنگاری جلائی اور اس کو تباہ کرنے کے لئے دو سو ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیا اور اسے عرب لیگ سے نکالنے کا فیصلہ کیا، یہ وہی وزیر ہیں جنہوں نے لیبیا میں نیٹو مداخلت میں حصہ لیا اور اسے ایک ناکام ملک میں تبدیل کردیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ مصر، سوڈان اور عرب ممالک جنگ سے خوفزدہ ہیں اور وہ ثالثی اور پُر امن حل تلاش کر رہے ہیں، اسی وجہ سے وہ ہٹ دھرمی اور ضد جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ ایتھوپیا دریائے نیل پر دنیا کے بڑے ڈیموں میں سے ایک ڈیم تعمیر کر رہا ہے، جسے ’’گریٹ رینیسانس ڈیم‘‘ کہا جاتا ہے، ایتھوپیا کا کہنا ہے کہ دریائے نیل پر ڈیم کی تعمیر سے ملک میں معاشی ترقی، غربت کا خاتمہ اور علاقائی سالمیت کو فروغ ملے گا، جبکہ اس کی تعمیر سے ہمسایہ ممالک کے لیے پانی کا مسئلہ سنگین نہیں بنے گا۔
دوسری طرف مصر کا اعتراض ہے کہ ڈیم میں پانی بھرنے سے دریائے نیل میں ان کے حصے کا پانی کم ہو جائے گا، اس ڈیم کے بھرنے میں 2 سے 5 سال لگ سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو شکست دے پائے گا ؟
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق برک نے کہا ہے
جولائی
یورپ کے لیے روسوفوبیا کیا نتائج ہوں گے؟
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے پہلے نائب مستقل نمائندے
مارچ
ملک بھر میں 6 ستمبر یوم دفاع قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا
ستمبر
امریکی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل، پینٹاگون نے اہم اعتراف کرلیا
?️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی فوجی ادارے پینٹاگون نے اہم اعتراف کرتے ہوئے
جون
نیشنل کانفرنس کی انتظامیہ جموں وکشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے: کل جماعتی متحدہ مورچہ
?️ 1 فروری 2025جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف
فروری
اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف کے حصول کے قریب بھی نہیں: معاریو
?️ 21 جولائی 2025عبرانی حلقوں کی غزہ میں جاری فرسودہ جنگ اور صہیونی فوج کو
جولائی
وزیر اعظم کے خلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کے استعمال ہونے کا انکشاف
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف
جولائی
نیتن یاہو کی ٹرمپ کے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے فیصلے کی تعریف
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
فروری