?️
سچ خبریں:بین الاقوامی کشتی صمود کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کاروان کے ایک بڑے بحری جہاز کے اوپر ڈرونز کی وسیع پروازیں دیکھی گئی ہیں اور جہاز پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کے نمائندے نے صمود انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ متعدد ممالک نے اپنے ان شہریوں کو وارننگ جاری کی ہے جو اس کاروان میں شریک ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے کا خطرہ موجود ہے۔
ادارے کے مطابق عمر المختار نامی جہاز، جو تنہا صمود کاروان میں شامل ہونے کے لیے رواں دواں ہے، کے اوپر بھی تین ڈرونز پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی کاروان صمود پچاس سے زائد جہازوں پر مشتمل ہے، جو اہل غزہ کی امداد اور محاصرے کو توڑنے کے مقصد سے رواں ماہ کے آغاز میں اسپین کے ساحلی شہر بارسلونا سے روانہ ہوا تھا، بعد ازاں دنیا کے مختلف خطوں سے مزید جہاز اس کاروان میں شامل ہوتے گئے۔
پیر کی شب اس بیڑے کی نو کشتیاں اسرائیلی ڈرونز کے 14 حملوں کی زد میں آئیں۔ اس کے بعد تمام جہازوں پر ایمرجنسی پروٹوکول نافذ کر دیا گیا، جب ڈرونز کی پروازوں کے ساتھ ساتھ صوتی بم اور پروجیکٹائل بھی چند کشتیوں کی طرف پھینکے گئے۔
ادھر بین الاقوامی کمیٹی برائے محاصرہ شکنی نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دباؤ اہل غزہ تک امداد کی رسائی روکنے کی کوشش ہے۔
ان حملوں اور بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے جواب میں بدھ کی صبح ایک اطالوی ریسکیو اور امدادی جہاز صمود بیڑے کے تحفظ کے لیے بھیج دیا گیا جبکہ اسپین نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بحریہ کا ایک آپریشنل شپ کارتاجینا سے مشرقی بحیرہ روم روانہ کر رہا ہے تاکہ اس کاروان کو غزہ پہنچنے تک سکیورٹی اور معاونت فراہم کی جا سکے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے
نومبر
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی
?️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن
جنوری
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، شوبز شخصیات کو بھی مشکلات کا سامنا
?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
نومبر
جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی خودکشی کرنے کی کوشش
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی
دسمبر
صیہونی حکومت کا وہ منصوبہ جو پھٹنے سے پہلے ہی جل گیا: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ایسے وقت میں جب جنگ کے میدان میں صیہونی حکومت کے
جون
ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کب ہوگئی؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: ارشد شریف قتل کیس میں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں
جولائی
اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر
اپریل
شمالی وزیر ستان میں فوج نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا
?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون