?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے صہیونی لابی پر بڑا حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے چار سال تک مسلسل اسرائیل اور صہیونیوں کی نوکری کی لیکن انہوں نے مجھے ہی دھوکا دے دیا اور میرے ساتھ وفاداری نہیں کی۔
تاریخ گواہ ہے کہ صیہونی اپنے خادموں اور نوکروں پر رحم نہیں کرتے اور ان کا وقت ختم ہونے پر انہیں کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں، اس بات کی واضح مثال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جنہوں نے اپنے اقتدار کے چار سالوں کے دوران قابض صہیونیوں کو ہر طرح کی خدمات فراہم کیں، لیکن آخرکار انہوں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے منہ موڑ لیا اور جو بائیڈن کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ ان سے شدید غضبناک ہورہے ہیں۔
امریکی صہیونی لابی، یا AIPAC دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکہ کی سب سے مضبوط لابی ہے، جو عام طور پر امریکی انتخابات میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں حریفوں کی حمایت کرتی ہے، اور جو بھی پارٹی الیکشن جیت جاتی ہے اس سے یہ اپنا حصہ لے لیتی ہے، اس بار صیہونی لابی نے ڈیموکریٹک نامزد امیدوار کی زیادہ حمایت کی اور یہ ایک ایسا مسئلہ تھا جس نے ٹرمپ کو پریشان کیا کیونکہ انہوں نے چار سال تک ان کی نوکری کی لیکن اس کے بدلے میں ان کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے پانچ ماہ بعد، یہودی میگزین "ami” جو امریکہ اور اسرائیل میں انگریزی زبان میں بیک وقت شائع ہوتا ہے اس کو بتایا کہ ان کی انتخابی شکست سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں رہنے والے یہودی، اسرائیل کو پسند نہیں کرتے، کیوں کہ اگر ایسا ہوتا تو وہ یہ الیکشن جیت چکے ہوتے کیونکہ ان سے زیادہ صہیونیوں اور اسرائیل کی خدمت کسی نے نہیں کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حکومت کی ہر طرح کی امداد اور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جو بھی ممکن ہوسکا میں نے یہودیوں کی خدمت کے لیئے انجام دیا لیکن اس تمام خدمت کے بھی وہ مجھ سے کوش نہیں ہوئے یہ بات قابل افسوس ہے اور اس مجھے کافی نا امیدی ہوئی ہے۔
اس انٹرویو میں، ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونیوں کے ساتھ کی گئی اپنی کچھ خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ مجھے کس چیز نے حیرت میں ڈال دیا؟ میں نے اسرائیل کے لئے جولان کی پہاڑیوں (شام کے زیر قبضہ) کا معاملہ حل کیا، میں نے قدس کو اسرائیل کا اصلی دارالحکومت تسلیم کیا، اور میں نے ہی ایران پر دباؤ ڈالا، میں نے اعلان کیا کہ ایٹمی معاہدہ ایک تباہی ہے، کیا میں نے یہ سب نہیں کیا؟ میں نے اور بھی بہت سارے کام کیئے لیکن امریکہ میں رہنے والے یہودی اسرائیل کو ایسے پسند نہیں کرتے ہیں جیسے انہیں پسند کرنا چاہئے۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں یہ کہا کہ میں نے اسرائیل کے لئے سب کچھ کیا لیکن اس کے باوجود، مجھے امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کا صرف 25 فیصد ووٹ ہی ملا۔
دوسری جانب صیہونی ٹی وی چینل 7 نے بھی اعلان کیا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب ٹرمپ نے اس طرح کے بیانات دیئے ہوں، سابق امریکی صدر نے 2019 میں بھی کہا تھا کہ امریکہ میں رہنے والے یہودی اچھے ہیں، لیکن وہ اسرائیل کو ایسے پسند نہیں کرتے ہیں جیسے انہیں کرنا چاہئے۔
مشہور خبریں۔
ادویات کی قیمتوں سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ادویات کی
دسمبر
عمران خان کی درخواست پر جسٹس علی باجوہ کی سماعت سے معذرت
?️ 7 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی
نومبر
میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ جو آرمی چیف کہہ دے عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں، اعتزاز احسن
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کا
جون
مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہوں؛ بش افغان عوام کے لیے فکر مند
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:جارج ڈبلیو بش جنہوں نے اپنے دور صدارت میں افغانستان کے
اگست
اسرائیلی فوج میں معذور افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے معذوروں کے لیے فلاحی سہولیات مختص کرنے
نومبر
ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی
اگست
عام انتخابات 2024: معروف سیاسی رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ
فروری
حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اگلے دور میں مطالبات پیش کیے جائیں گے
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان
دسمبر