?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن امریکا کی تباہی کررہے ہیں اور امریکا ہمارے سامنے تباہ و برباد ہورہا ہے اور ہمیں اب امریکا کی بقا کی جنگ لڑنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہماری آ نکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، جوبائیڈن امریکا کو برباد کررہے ہیں جس کا ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات امریکا کی بقا کی جنگ کے مترادف ہیں، عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک ہزار سے زائد افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی بقا کا انحصار ری پبلیکنز کو ہر سطح پر جتوانے پر منحصر ہے جس کا آغاز آئندہ سال مڈ ٹرم الیکشن سے ہوگا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن ہی نہیں ہے، ہمارے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ مل کر یہ جنگ لڑیں اور امریکا کو تباہی سے بچالیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات کے کئی مہینوں کے بعد یہ پہلی تقریر تھی تاہم ان کی تقریر میں پہلے والا جوش و خروش نہیں تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں پسندیدہ اہداف جو بائیڈن کی بارڈر پالیسی، چین اور ڈیموکریٹس پر زبانی حملے کیے جس پر لوگوں نے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب ٹرمپ نے کورونا کی وبا پر قابو پانے اور ویکسین بنانے کی بات کی تو لوگ خاموش رہے۔
سابق صدر ٹرمپ نے فیس بک کی طرف سے ان کا اکاؤنٹ دو سال تک بند رکھنے کے اعلان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قطعی نا انصافی ہے کہ میرا اکاؤنٹ دو برس تک بند رہے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدراتی الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس اور میڈیا کی کرپشن کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمھجتے ہیں کہ لوگ نہیں جانتے تو میں بتاؤں کہ لوگ سب جانتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایپل کی نئی پرائیویسی پالیسی، جانئے اس رپورٹ میں
?️ 27 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق
اپریل
عراق سے اپنی فوجیں نکالنے میں امریکہ کا وقت کی بچت
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے ایک رکن
اکتوبر
غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں ایک اور امریکی حکومتی عہدیدار مستعفی
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے ایک عہدیدار نے غزہ میں صہیونی حکومت کے
مئی
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری
?️ 4 جولائی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور
جولائی
سپریم کورٹ: اٹارنی جنرل کی صحافیوں کیخلاف نوٹسز پر کارروائی مؤخر کرنے کی یقین دہانی، سماعت مارچ تک ملتوی
?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی
جنوری
امریکہ کی یوکرین کو فوجی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم بھیجنے کی کوشش
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کو فوجی میزائل سسٹم
مئی
افغانستان میں نظافتی امورکے لیے 500 ملین ڈالر درکار: اقوام متحدہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ زندگی
مئی
اب ٹویٹر بھی آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے
?️ 10 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک
مئی