?️
سچ خبریں:شام کے صوبہ حمص کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم تحریر الشام اور مقامی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں تحریر الشام اور مقامی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں،تاہم یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب تحریر الشام، جو ابتدا میں عوامی حمایت کے نعروں کے ساتھ سامنے آئی تھی، اب اپنی اصل حقیقت کو ظاہر کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام پر قابض دہشتگردوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات؛امریکی اخبار کی رپورٹ
یاد رہے کہ اس دہشت گرد تنظیم نے شام میں امن کے قیام کا وعدہ کیا تھا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کے مظالم اور اقلیتوں کے خلاف اقدامات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، تحریر الشام کے دہشت گردوں نے شام کے مغربی علاقوں، خصوصاً اقلیت نشین علاقوں پر حملے شروع کر دیے ہیں،صوبہ حمص میں یہ گروہ مختلف علاقوں میں مقامی شہریوں سے برسرپیکار ہے۔
اس دہشت گرد تنظیم کے سربراہ الجولانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان آپریشنز کا مقصد شام کی سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ تاہم، حقیقت میں یہ گروہ نہ صرف مقامی عوام بلکہ اقلیتوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
دوسری جانب، صیہونی حکومت نے شام کے مختلف علاقوں پر سینکڑوں حملے کیے اور جولان کی بلندیوں کے قریب اس ملک کی سرزمین پر قبضہ کر لیا، لیکن الجولانی حکومت ان حملوں پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
مزید برآں، حلب کے صوبے میں منبج کے علاقے سے ایک کار بم دھماکے کی اطلاع ملی ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بھی تحریر الشام کے دہشت گردوں کی کارروائیوں کا حصہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: شام پر قابض دہشت گردوں کی خفیہ کالز؛پوشیدہ طور پر تشدد کرو
واضح رہے کہ تحریر الشام کی جانب سے شامی عوام اور اقلیتوں پر جاری مظالم، ان کی اصل پالیسیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس گروہ کا دوہرا معیار اور صیہونی حملوں پر خاموشی اس کے مقاصد کو مشکوک بناتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کا صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 5 اگست 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی
اگست
مشیر خزانہ نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا
نومبر
ٹرمپ کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی آپشن پر غور:حماس کے عہدیدار کا بیان
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں حماس کے ایک اہم عہدیدار نے اس بات
فروری
نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کی رات صیہونیوں کے وسیع احتجاج کے باوجود، اس حکومت
جولائی
فرانسیسی عوام میڈلین جہاز پر قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: پیرس کے جمہوریہ اسکوائر میں درجنوں سماجی کارکنوں اور فلسطینی عوام
جون
گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
?️ 1 دسمبر 2024 سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی
دسمبر
ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے امور خارجہ اور قومی کونسل
مارچ
ہماری حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کو بہترکیا: فواد چوہدری
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
جولائی