?️
سچ خبریں:امریکہ، جسے خود خطے میں عدم استحکام اور جنگی کشیدگی کا بنیادی سبب قرار دیا جاتا ہے، نے سلامتی کے چیلنجوں کے حوالے سےخطہ کے 11 ممالک کے فوجی حکام کے ساتھ ایک فوجی اجلاس منعقد کیا۔
امریکہ کی مرکزی فوجی کمان سینٹکام نے اردن، مصر، بحرین، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کے فوجی حکام کے ساتھ علاقائی سلامتی، فوجی تعاون، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور فضائی دفاعی تعاون پر اجلاس منعقد کیا۔
آر ٹی کے مطابق امریکہ کی دہشت گرد افواج کی مرکزی کمان، جسے سینٹکام کہا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اس کے کمانڈر بریڈ کوپر نے اردن، مصر، بحرین، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کی خود ساختہ حکومت کے فوجی حکام کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور شریک ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں شریک حکام نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
بریڈ کوپر نے خطے میں امریکہ کی جنگی پالیسیوں کا کوئی ذکر کیے بغیر کہا کہ ہم اپنے علاقائی شراکت داروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم سب خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے مقابلے میں امریکی فوجی اڈوں کے دفاع میں پیش آنے والی ناکامیوں کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اس کے علاقائی شراکت دار دنیا کے سب سے بڑے اور جدید میزائل اور فضائی دفاعی نظام خطے میں چلا رہے ہیں۔ گزشتہ جنوری کے دوران سینٹکام اور خطے کے ممالک نے فضائی دفاع، معلومات کے تبادلے اور بروقت انتباہ کے لیے ایک نیا مربوط دفاعی نیٹ ورک بھی قائم کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ
جولائی
ترکی میں زلزلہ؛ حکومت نے 130 افراد کے گرفتاری وارنٹ جاری کئے
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ پیر کو آنے والے مہلک زلزلے کے چھ روز بعد
فروری
مغربی ممالک میں فضائی دفاعی میزائلوں کی شدید کمی: نیٹو کمانڈر
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:نیٹو کے ایک کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک
مئی
صیہونیوں نے جبالیا کیمپ پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؛ نیویارک کی زبانی
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ماہرین ،تصاویر، ویڈیوز اور سیٹلائٹ امیجز کا
نومبر
عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری کے لیے تیار
?️ 19 اگست 2025عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری
اگست
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو کیا ہوگا؟ بانی پی ٹی آئی
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ صورتحال
اگست
کیا برطانوی معیشت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے؟
?️ 13 نومبر 2025 کیا برطانوی معیشت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے؟ تازہ ترین
نومبر
اسرائیلی فوج نے سید حسن نصراللہ کے قتل کا دعویٰ کیا
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سرکاری بیان میں، اسرائیلی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا
ستمبر