کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️

کینیڈا (سچ خبریں)  کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کینیڈا اور پاکستان کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹس بحال کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹس بھی بحال کردی گئی ہیں تاہم بھارت پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق سی ای او ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پیز سے مطمئن ہونے کے بعد کینیڈین حکام کی جانب سے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت موصول ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا جبکہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، ترجمان کے مطابق پروازوں پربکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کا کورونا کے باعث کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن صرف کارگو تک محدود تھا۔

مشہور خبریں۔

شام میں دہشت گردی پر جوئے کے ساتھ ترکی کے خلاف 5 دھمکیاں

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، شمالی شام کی صورت حال

ارشد ندیم کے لیے مہربانیاں

?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان میں ٹیکسوں،

السیسی کی نیتن یاہو سے ملاقات کی مخالفت 

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک مطلع ذرائع کے مطابق، صدر مصر عبدالفتاح السیسی موجودہ حالات

نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

?️ 21 مئی 2025نوشہروفیروز (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن

ریاض اور تل ابیب کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے لیے خفیہ مذاکرات

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: فوج پر مبنی ویب سائٹ StrategyPage نے بین الاقوامی سفارتی ذرائع

صیہونی سید حسن نصر اللہ کی خاموشی سے خوفزدہ ، وجہ ؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کو لبنان کی

نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی نئی پیشکش مسترد کر دی

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے عرب ثالثوں اور عالمی

علیمہ خان پرانڈہ پھینکنےکاواقعہ قابل مذمت، ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک

?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے