کیا اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کا کچھ بگاڑ سکتا ہے؟؛صیہونی میڈیا کا اہم اعتراف 

کیا اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کا کچھ بگاڑ سکتا ہے؟؛صیہونی میڈیا کا اہم اعتراف 

?️

سچ خبریں:صیہونی اخبار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو اسلامی نظام کی موجودگی میں روکا نہیں جا سکتا۔ ایران نے اسرائیل کو اسٹریٹجک سطح پر نقصان پہنچایا، جبکہ تل ابیب سیاسی و دفاعی بحران کا شکار ہے۔

صیہونی ریاست کے عبری زبان اخبار ماکور ریشیون نے اپنے ایک تجزیاتی کالم میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اب اس سطح تک پہنچ چکا ہے جہاں اس کا راستہ صرف تبھی روکا جا سکتا ہے جب ایرانی حکومت کا نظام تبدیل ہو ، جب تک اس ملک میں اسلامی حکومت ہے، تب تک یہ ممکن نہیں۔
 ایران کی اسٹریٹجک پیشرفت اور صیہونی غفلت
تجزیہ نگار امی راباپورت نے اس کالم میں واضح کیا ہے کہ ایران نے حالیہ برسوں میں ایٹمی میدان میں غیرمعمولی پیشرفت کی ہے،دوسری جانب اسرائیل کی توجہ مکمل طور پر غزہ کی جنگ اور اپنے داخلی سیاسی بحران پر مرکوز رہی، جس کی وجہ سے وہ ایران کے ایٹمی پروگرام جیسے بڑے اور اسٹریٹجک مسئلے سے غافل رہا۔
 عالمی اتفاق؛ ایران کو یورینیم کی افزودگی سے نہیں روکا جا سکتا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پر متفق ہیں کہ ایران کو اس کی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی سے روکنا ممکن نہیں، اس کا واحد حل یہ ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کی طرز پر کوئی معاہدہ کیا جائے، یا پھر کسی معاہدے کی توقع ہی نہ رکھی جائے۔
 عسکری حملہ ممکن، مگر ایٹمی پروگرام کا خاتمہ ناممکن
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج چاہے کتنے ہی شدید حملے کرے، وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی۔ ایران نے 2010 کے استاکس‌نت سائبر حملے کے بعد اپنے سینٹری فیوجز کو انتہائی محفوظ اور پہاڑی علاقوں میں منتقل کر دیا ہے – جن میں بعض مقامات 4000 میٹر کی بلندی پر واقع ہیں۔
 حملے کی صورت میں جغرافیائی رکاوٹیں
ایران کا رقبہ اسرائیل سے 80 گنا زیادہ ہے، اور اس کی سرحدیں افغانستان کے پہاڑی علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں،اس جغرافیائی وسعت کے باعث ایران پر مؤثر ہوائی حملہ نہایت دشوار اور پیچیدہ ہوگا۔
 ایران کا براہِ راست حملہ؛ اسٹریٹجک کامیابی
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ 1 اکتوبر کو ایران کی جانب سے داغے گئے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کی دفاعی لائنز کو چیلنج کیا،ان میزائلوں نے نہ صرف اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا بلکہ ان میں سے کئی جدید ٹیکنالوجی سے لیس تھے، جو صیہونی اور امریکی دفاعی نظاموں کو بھی عبور کر گئے۔
 ایران، جب چاہے، صیہونی  ریاست کو بھاری نقصان پہنچا سکتا ہے
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ایرانی فوج، جب بھی چاہے، صیہونی ریاست کو براہِ راست حملہ کر کے شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
 صیہونی  ریاست کی موجودہ پوزیشن؛ سفارتی و سیاسی زوال
تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ آج کمزوری کی حالت میں ہیں، متعدد سفارتی ناکامیوں کے باعث دونوں کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہوئی ہے، اس وقت، کینیڈا سے سنگاپور تک وہ ممالک بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر رہے ہیں، جو ماضی میں اسرائیل کے اتحادی تھے، نیویارک میں آئندہ دو ہفتوں کے اندر ہونے والی کانفرنس میں اس حمایت کے مزید آثار سامنے آئیں گے۔
رپورٹ کے اختتام پر لکھا گیا کہ اب اسرائیل وہ بین الاقوامی اتحاد اکٹھا کرنے کے قابل نہیں رہا جو 7 اکتوبر کی شب اس کے دفاع کے لیے اکٹھا ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

پاکستان کی یوکرائن کے لیے امداد

?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی

ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد ہی زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کردے گا: حماس

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے امید

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر وزارت قانون کے افسران طلب

?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں

ٹرمپ نے ہیرس پر پھر حملہ کیا

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے انتخابات کے لیے

جنین کیمپ، صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جنین کیمپ شمالی مغربی کنارے میں ایک اور غزہ بن چکا

صیہونیوں کا دمشق پر فضائی اور میزائل حملہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے دمشق کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کا

امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سیکورٹی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کا معاہدہ

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:   ریاستہائے متحدہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں نے شدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے