ایتھوپیا میں خونریز جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے

ایتھوپیا میں خونریز جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے

🗓️

ایتھوپیا (سچ خبریں) ایتھوپیا سے خونریز جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے آفار اور صومالی ریجن کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک علاقائی عہدیدار نے بتایا کہ ایتھیوپیا میں رواں برس جون میں قومی انتخابات سے قبل یہ پرتشدد واقعات ہیں، آفار خطے کے نائب پولیس کمشنر احمد حمید نے صومالی ریجن کی علاقائی فورسز پر حملے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جھڑپیں جمعہ کو شروع ہوئیں اور منگل تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہلاک افراد میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔

دوسری جانب صومالی ریجن کے ایک ترجمان علی بیدیل نے بتایا کہ جمعے کو 25 افراد ہلاک ہوئے تھے اور منگل کو بھی انہی فورسز کے حملے میں ‘نامعلوم تعداد میں شہری’ ہلاک ہوئے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ 25 ہلاکتیں بھی 100 ہلاک افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔

علاوہ ازیں آفار ریجن کے احمد کیلوٹ نے بتایا کہ صومالی اسپیشل پولیس اور ملیشیا نے ہاروکا کے نام سے منسوب علاقے پر چھاپہ مارا اور مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، انہوں نے بتایا کہ 30 سے زائد آفار کے شہری ہلاک اور کم از کم 50 مزید افراد زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی برادری نے یہاں بھی چند حملہ آوروں کو پکڑا کر ان پر تشدد کیا اور اب علاقے میں عارضی طور پر سکون ہے، دونوں فریقین نے حملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی۔

اس سے قبل 2014 میں دونوں ریاستوں کے مابین سرحد کو وفاقی حکومت نے دوبارہ کھڑی کی تھی اور اس وقت ایتھوپین پیپلز انقلابی جمہوری محاذ (ای پی آر ڈی ایف) کی سربراہی میں اتحادی حکومت تھی۔

تنازع کے حل کے وقت تین چھوٹے قصبے صومالی سے آفار میں ضم کردیے گئے تھے جس کے بعد سے انہیں دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے، اس کے نتیجے میں دونوں مشرقی ریاستوں کی ملیشیا اپنی متنازع حدود پر جھڑپیں کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سرحد پر جھڑپوں کی ایک لہر میں 27 افراد مارے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

دشمن ہر روز حیران ہوگا : لبنانی وزیر

🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت مزاحمت کو میدان میں شکست دینے کے بعد

انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او کی تعریف کیوں کی؟

🗓️ 18 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر

اسرائیل بحران کا شکار کیسے ہوا؟

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت ایک شدید بحران سے دوچار ہے، ایک ایسا بحران

یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟

🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر

یوکرین کے توپ خانے پر روسی فوج کا حملہ

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   اتوار کو روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک پریس

اقوام متحدہ افغانستان سے دہشتگردی پر اپنا کردار ادا کرے، اسحٰق ڈار کی انتونیو گوتیرس سے اپیل

🗓️ 19 فروری 2025نیو یارک: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

موبائل فون میں یو ایس بی لگانے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات

🗓️ 5 ستمبر 2021سیئول (سچ خبریں) یو ایس بی موبائل فون چارجر میں لگانے کی

پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورہ ایران 

🗓️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے