شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ بے جواب نہیں رہے گا:امریکی ایلچی

شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ بے جواب نہیں رہے گا:امریکی ایلچی

?️

سچ خبریں:امریکی خصوصی نمائندہ ٹام باراک نے شام میں امریکی فوجیوں پر حملے کے بعد کہا کہ امریکہ داعش کے خلاف محدود عملی حمایت کے ذریعے خطے میں بڑے جنگ سے بچنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے شام ٹام باراک نے کہا کہ شام کے شہر تدمر میں امریکی فوجیوں پر حملہ اس بات کا غماز ہے کہ داعش کی مسلسل موجودگی نہ صرف شام کے لیے بلکہ پورے دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام | غیر قانونی امریکی اڈوں پر دہشت اور غیر معمولی حالات کا ماحول ہے

رپورٹ کے مطابق ٹام باراک نے کہا کہ ہماری محدود عملی حمایت جو داعش کے خلاف شام کی حکومت کی مدد کرنے کے لیے فراہم کی جاتی ہے، امریکہ کو ایک اور بڑی جنگ سے بچانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکمت عملی کا مقصد مقامی سطح پر جنگ کو محدود رکھنا اور شام میں امریکی فوجیوں کی حفاظت کرنا ہے تاکہ داعش کے نیٹ ورکس کو ٹریک کیا جا سکے۔

باراک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے دوبارہ شام میں داخلے کو روکنا نہ صرف ہمارے لیے اہم ہے بلکہ اس سے یورپ تک پھیلنے والے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات بھی کم ہوں گے۔

مزید پڑھیں:شام سے کوئی حتمی مفاہمت نہیں ہوا:نیتن یاہو

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تدمر میں امریکی فوجیوں اور الجولانی کے جنگجوؤں کے مشترکہ گشت پر حملہ، جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی اور ایک مترجم ہلاک ہوئے، بے جواب نہیں رہے گا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے پاس اگلے 2 سالوں میں ہمیں تباہ کرنے کا منصوبہ ہے: لائبرمین

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: لائبرمین نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران ہمیں

جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے

?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

ہم کئی سالوں سے سعودی عرب پر پرواز کر رہے ہیں: نیتن یاہو

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:ببنجمن نیتن یاہو نے آج کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں

انتظامیہ کو نظر بندیوں ، پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، میر واعظ

?️ 25 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

کیا اسماعیل ہنیہ اور فؤاد شکر کی شہادت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں، شہید

شہداء ہمارا فخر ہیں

?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر

ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت پر امریکی ردعمل

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کہ ہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے