?️
تیونس (سچ خبریں) تیونس کے ساحل میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار افراد اٹلی کے جزیرے پر جانے کے لیے تیونس کے ساحل کے ذریعے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشتی کے جنوب مشرقی تیونس میں ڈوبنے کی رپورٹس موصول ہوئیں جس پر بے حد افسوس ہوا۔
تیونس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ نیشنل گارڈ نے واقعے میں تین افراد کو زندہ بچالیا۔
تیونس سول پروٹیکشن سروسز کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی جمعرات کے روز تیونس کے ساحلی شہر سے روانہ ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسی شہر سے جانے والی کشتی میں سوار 39 مہاجرین بھی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے تھے جب کہ اسی طرح ایک حادثہ گزشتہ سال جون میں پیش آیا تھا جس میں 60 افراد کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے۔


مشہور خبریں۔
بحرینی حکام الجزیرہ چینل پر برہم
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا
مئی
شہید محمد الضیف کے بارے میں القسام بریگیڈز کے ترجمان کا پیغام
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کو ایک
جولائی
مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے
مارچ
اسرائیلی حکام کے خلاف سائبر حملوں میں شدت
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا
ستمبر
پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر
جنوری
کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندوں کے درمیان وفاقی بجٹ پر اختلاف کی شدت
ستمبر
شکست کسے ہوئی ہے؟ حماس کو یا اسرائیل کو؟ صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں صیہونی حکومت کے خلاف
نومبر
دنیا کے سامنے غزہ کے بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے: یونیسیف
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ نے متعدد رپورٹوں میں
دسمبر