سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ جیلوں کے بارے میں سامنے آنے والے دعووں کو مسترد کردیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام کے دفاعی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صیدنایا جیل میں دعویٰ کردہ زیرزمین جیلوں میں قید ممکنہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟
اس ادارے نے مزید کہا کہ صیدنایا جیل میں کوئی بھی مخفی یا زیرزمین جیل کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
اس سے ایک دن قبل، دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے آپریشنل کمانڈ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شام میں کوئی بھی ایسا قید خانہ نہیں بچا جس کا دروازہ نہ کھولا گیا ہو۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی جانب سے تحریرالشام کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالے جانے کا امکان
رپورٹ کے مطابق، تحریر الشام، جو اس وقت دمشق کے کچھ حصوں پر قابض ہے، نے شامی عوام سے درخواست کی کہ وہ اس قسم کی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں جو ملک میں زیرزمین یا خفیہ جیلوں کی موجودگی سے متعلق ہیں۔