سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی

سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی

?️

ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی ہے جس کے بعد اب سعودی خواتین کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی اجازت کے بعد مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین اہلکاروں کو مکہ مکرمہ میں تعینات کیا گیا ہے جو ماہِ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی نگرانی میں مصروف ہیں، سعودی نیوز ایجنسی کی جانب سے حالیہ دنوں میں جاری کی گئی تصاویر میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو زائرین میں شامل خواتین کی معاونت کرتے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی لکھاری اور تبصرہ نگار علی شہابی نے خاتون پولیس افسر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی معاشرے کے لیے ایک حیران کن تبدیلی ہے، مسجد الحرام میں باقاعدہ تربیت یافتہ 80 خواتین اہلکار حج و عمرہ زائرین کی سیکیورٹی خدمات پر مامور ہیں۔

ایک خاتون پولیس افسر نے العربیہ کو بتایا کہ مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی مدد کرنا ہماری بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دوسری ذمہ داری انتظامی امور میں مدد کرنا ہے یعنی مطاف اور مسجد الحرام کے تمام حصوں میں ہجوم کو کنٹرول کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام آنے والی خواتین کی سیکیورٹی میں معاونت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، ہم انتظامی امور میں بھی مدد کرتی ہیں، ان میں مسجد الحرام، مطاف اور توسیعی کمپلیکس کے مختلف حصوں میں خواتین زائرین کو کنڑول کرنا شامل ہے، ہم احتیاطی تدابیر کے ذریعے مسجد الحرام آنے والی خواتین کی مدد کرتی ہیں۔

خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ ہم کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور مسجد الحرام آنے والی تمام خواتین کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

ایک اور خاتون افسر نے کہا کہ انہوں نے ریاض میں ہونے والے ملٹری کورس میں داخلہ لیا تھا جہاں انہوں نے کئی صلاحیتیں سیکھیں، انہوں نے کہا کہ آج میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور ہوں۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں سعودی وزارت دفاع کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے دونوں جنس کے لیے مسلح افواج کے دروازے کھول دیے ہیں اور دونوں جنس کے افراد ایک ہی داخلہ پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سعودی عربین آرمی، رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی نیوی، رائل سعودی اسٹریٹجک میزائل فورس اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں خواتین کو سپاہی سے سارجنٹ کے ملٹری رینکس پر بھرتی کیا جارہا ہے اور سال 2020 میں سعودی عرب کی مسلح افواج میں خواتین کے پہلے ملٹری ونگ کا آغاز کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند سالوں کے دوران خواتین کو معاشرے کے ان کئی اہم امور کا حصہ بننے کی اجازت دی جاچکی ہے جس کی پہلے انہیں اجازت نہیں تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کے لیے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کی راہیں بھی ہموار کی گئی ہیں جبکہ انہیں کسی مرد سرپرست کے بغیر بیرون سفر کی اجازت بھی دی جاچکی ہے۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن لیڈر، میں نجومی نہیں جو پارٹی کی جیت کی پیشنگوئی کروں

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد   (سچ خبریں)   مسلم لیگ ن کے راہنما  اپوزیشن لیڈر شہباز

عراقی کردستان کے لیے خطرناک امریکی منصوبہ

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عراقی سیاست دانوں نے اس ملک کے کردستان علاقے کو ہتھیاروں

صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا

?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی

صہیونی ماہر: ہمارے پاس حماس پر دباؤ ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی جنگ کے لیے فوجی

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ماہرین کے مطابق نیتن یاہو اور اسرائیل کاٹز کی

گزشتہ سال 78 فلسطینی بچے شہید

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںفلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قابض صیہونی حکومت

پی ٹی آئی نے عمران خان کے امریکا سے متعلق حالیہ بیان پر چلنے والی رپورٹس مسترد کر دیں

?️ 14 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ

مقبوضہ فلسطین کی جانب 500 سے زائد راکٹ داغے گئے

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:     المیادین نیٹ ورک نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ

امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا

?️ 4 اکتوبر 2025امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے