?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک کو غیر معمولی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے جو امریکہ کے عائد کردہ تجارتی ٹیرف کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارت ہی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ؛ اہداف اور نتائج
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے واضح کیا کہ جو ممالک امریکی ٹیرف کو نا مناسب سمجھتے ہیں، ان کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارت ترک کر دیں۔
گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 90 یاد رہے کہ ممالک پر نئے سخت ٹیرف عائد کیے، جن پر 90 دن کے لیے عملدرآمد روک دیا گیا سوائے چین کے، جس کے خلاف امریکہ کی تجارتی جنگ جاری ہے۔
چین اور امریکہ کے درمیان یہ ٹیرف جنگ پنگ پونگ کی طرح جاری ہے، جہاں دونوں ممالک مسلسل ایک دوسرے پر نئے محصولات عائد کر رہے ہیں،امریکہ نے چین سے درآمدات پر ٹیرف 145 فیصد تک بڑھا دیے ہیں، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم آخرکار وہ کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، ہم ٹیرف لگا سکتے ہیں، اور ان کے پاس یہ اختیار ہے کہ یا تو ہمارے ساتھ تجارت نہ کریں، یا پھر ٹیرف ادا کریں، اگر انہیں لگتا ہے کہ یہ ٹیرف بہت زیادہ ہیں، تو انہیں ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ چین اور دیگر ممالک پر ٹیرف کا دباؤ عالمی معیشت کو متاثر کر سکتا ہے،سپلائی چین میں خلل سے صارفین کو مہنگائی کا سامنا ہو سکتا ہے،کئی ممالک امریکہ کے اس یکطرفہ اقدام پر تنقید کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کی یہ پالیسی امریکہ کو پہلے امریکی (America First) کے ایجنڈے پر آگے بڑھانے کی کوشش ہے، لیکن اس کے طویل مدتی معاشی و سیاسی اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فلسطینی قوم کی حمایت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے: انصار اللہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے
اپریل
’حکومت سازی روکی جائے‘، انتخابات 2024 کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات
فروری
شام میں خواتین کی خرید و فروخت کا بازار گرم
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:شام میں الجولانی دہشتگرد گروہ کی پشت پناہی سے خواتین
مئی
وزیر اعظم کو چوہدری پرویز الہی کا مشورہ
?️ 6 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما
مارچ
صدر مملکت سے انتونیوگوتریس کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اظہار یکجہتی
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
نومبر
ایران کے جواب کو لے کر صیہونی حیران و پریشان
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت
اپریل
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے
جولائی