🗓️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک کو غیر معمولی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے جو امریکہ کے عائد کردہ تجارتی ٹیرف کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارت ہی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ؛ اہداف اور نتائج
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے واضح کیا کہ جو ممالک امریکی ٹیرف کو نا مناسب سمجھتے ہیں، ان کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارت ترک کر دیں۔
گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 90 یاد رہے کہ ممالک پر نئے سخت ٹیرف عائد کیے، جن پر 90 دن کے لیے عملدرآمد روک دیا گیا سوائے چین کے، جس کے خلاف امریکہ کی تجارتی جنگ جاری ہے۔
چین اور امریکہ کے درمیان یہ ٹیرف جنگ پنگ پونگ کی طرح جاری ہے، جہاں دونوں ممالک مسلسل ایک دوسرے پر نئے محصولات عائد کر رہے ہیں،امریکہ نے چین سے درآمدات پر ٹیرف 145 فیصد تک بڑھا دیے ہیں، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم آخرکار وہ کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، ہم ٹیرف لگا سکتے ہیں، اور ان کے پاس یہ اختیار ہے کہ یا تو ہمارے ساتھ تجارت نہ کریں، یا پھر ٹیرف ادا کریں، اگر انہیں لگتا ہے کہ یہ ٹیرف بہت زیادہ ہیں، تو انہیں ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ چین اور دیگر ممالک پر ٹیرف کا دباؤ عالمی معیشت کو متاثر کر سکتا ہے،سپلائی چین میں خلل سے صارفین کو مہنگائی کا سامنا ہو سکتا ہے،کئی ممالک امریکہ کے اس یکطرفہ اقدام پر تنقید کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کی یہ پالیسی امریکہ کو پہلے امریکی (America First) کے ایجنڈے پر آگے بڑھانے کی کوشش ہے، لیکن اس کے طویل مدتی معاشی و سیاسی اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو چین سے کہا چاہتے ہیں؟
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دورہ چین کے
جون
زیادہ تر امریکی روس یوکرائن کشیدگی میں امریکہ کی مداخلت کے مخالف
🗓️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں
فروری
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا
🗓️ 23 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ
جنوری
عراق میں ترک فوجیوں کی کوئی گنجائش نہیں؛عراقی پارلیمانی اتحاد
🗓️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الصادقون کے نمائندے نے عراق میں ترکی
اپریل
فیس بک نے بھی شارٹ ویڈیوز کا فیچر متعارف کرادیا
🗓️ 2 اکتوبر 2021نیویارک (سچ خبریں)دنیا کی سب سے بڑی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس
اکتوبر
یمن میں امریکی اور صیہونی جاسوسی کی ناکامی
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق اس ملک
مئی
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں عوام کو عید کی مبارک باد دی
🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر
مئی
بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کا معاملہ، سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا
🗓️ 19 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے
اپریل