?️
سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگی طیاروں کا ایک اسکواڈرن بھیجے گا اور خطے میں اپنا ایک طیارہ بردار بحری جہاز تعینات رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام ایران اور اس کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ممکنہ حملوں سے اسرائیل کے دفاع میں مدد دینے اور وہاں پہلے سے موجود امریکی افواج کی حفاظت کے لیے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے جرائم کے باوجود بائیڈن نے غزہ میں نسل کشی کو مسترد کیا!
پینٹاگون نے جمعے کی شام ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یورپی اور مشرق وسطیٰ کے خطوں میں اضافی بیلسٹک میزائل دفاعی صلاحیت کے حامل کروزرز اور ڈسٹرائرز بھیجنے کا حکم دیا ہے، اور وہ مزید زمینی بیلسٹک میزائل دفاعی ہتھیار بھیجنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔
قبل ازیں، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق، فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ حالیہ واقعات کے بعد امریکی حکومت مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے تہران میں حماس کے سینیئر رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد امریکہ اپنی جنگی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
واشنگٹن میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی لڑائی میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق، امریکہ نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید کتنے لڑاکا طیارے بھیجنے ہیں، اور اس کا حتمی فیصلہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور دیگر حکام کریں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں صیہونیوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک
ذرائع نے نیو یارک ٹائمز کو مزید بتایا کہ اس خطے میں بھیجے جانے والے جنگی طیاروں میں اسرائیل کے دفاع کی صلاحیت ہونا ضروری ہے۔
تاہم، اس اقدام سے یہ تاثر نہیں دینا چاہیے کہ اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اومی کرون کا خدشہ، مسافروں کے ٹیسٹ کا فیصلہ
?️ 2 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون
دسمبر
پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن
اگست
جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچز کے تقرر کے معیار کو طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے
مارچ
نوجوانی سے جوانی تک صیہونی جیلوں میں رہنے والی فلسطینی لڑکی کی آپ بیتی
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: 24 سالہ فلسطینی لڑکی مرا باکر نے جھوٹے الزامات کے
دسمبر
عراقچی کے بیروت کے سفر کے پیغامات
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: النشرے لبنان ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں ایران کے
اکتوبر
تل ابیب نے ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو قید کرنے کے لیے جگہ مقرر کردی
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک "i24 نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی
اگست
ترکی خلیج فارس میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک اندازہ ہے کہ ترک ڈرونز کے معاہدے کی میڈیا
جولائی
امریکہ اور اسرائیل جارحیت کو روکے بغیر صہیونی قیدیوں کی واپسی کے خواہاں
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی
مارچ