الجولانی اور امریکہ کے درمیان شامی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ

الجولانی اور امریکہ کے درمیان شامی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ

?️

سچ خبریں:شامی شدت پسند تنظیم الجولانی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے ساتھ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے،اس معاہدے میں کرد فورسز کا انضمام اور شام پر عائد امریکی پابندیوں کی ممکنہ منسوخی بھی زیر بحث آئی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، شامی شدت پسند حکومت الجولانی نے اعلان کیا ہے کہ دمشق اور واشنگٹن کے درمیان گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں شام پر حکمرانی کرنے والے دہشت گرد گروپ کے سربراہ اور امریکی نمائندے تام باراک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورسز کو شام کے سرکاری اداروں میں ضم کرنے کے عمل پر بھی گفتگو کی،اس ملاقات کے دوران شام پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے پر بھی مشاورت ہوئی اور امریکی نمائندے ٹام باراک نے کہا کہ امریکہ نے اس سمت میں عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور یہ عمل پابندیوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
الجولانی نے اس ملاقات میں دعویٰ کیا کہ وہ شام کی تقسیم کے خلاف ہے، دونوں فریقین نے شام اور اسرائیل کے درمیان سیزفائر معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا،تاہم اس ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں پر روزانہ ہونے والے حملوں اور بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک کے ساتھ تصادم کا امکان: روسی فوج

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:   روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں

اسرائیل کی خود ساختہ تباہی

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار نے المیادین ٹی وی چینل

کیا یمن کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالے گا ؟

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کے خلاف وحشیانہ امریکی حملوں کے آغاز سے متعلق تجزیے

بچی کی ویڈیو شیئر کرنے پر ابرارالحق کو تنقید کا سامنا

?️ 27 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹوئٹر پر کم سن بچی کی جانب سے روٹی

بجلی مزید مہنگی

?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،

جولانی عناصر کے ہاتھوں سابق شامی مفتی پر تشدد

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: شام کی قومی آزادی پارٹی کے ایک عہدیدار محمود الموالدی نے

وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب

امریکہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر خوش ہے یا ناراض؟

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک اشتعال انگیز بیان میں صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے