یوکرین آخرکار امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

امریکہ اور یوکرین کے درمیان قیمتی معدنی وسائل تک رسائی کا معاہدہ 

?️

سچ خبریں:امریکہ اور یوکرین نے مشترکہ فنڈ کے قیام اور نایاب قدرتی وسائل تک رسائی کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور روس کو واضح پیغام دینا ہے۔

قطر کے معروف نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور یوکرین نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکہ کو یوکرین کے نایاب قدرتی وسائل تک رسائی حاصل ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ یوکرین کی تعمیرِ نو اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ فنڈ کے قیام کے تحت طے پایا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاہدہ روس کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ امریکی حکومت، یوکرین کو آزاد، خودمختار اور مستحکم ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یوکرین کی وزیرِ معیشت یولیا سویریدنکو نے کہا کہ امریکہ اور یوکرین کے درمیان مشترکہ فنڈ کے قیام کا معاہدہ ہو گیا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر سرمایہ کاری کو یوکرین کی طرف راغب کرنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے باوجود، یوکرین کی زمین اور پانیوں میں موجود تمام قدرتی وسائل پر مکمل ملکیت اور کنٹرول حکومتِ یوکرین کے پاس ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ صرف یوکرین کرے گا کہ کن وسائل کا استخراج کیا جائے اور کس علاقے میں، اور یہ بات معاہدے میں شفاف انداز سے درج ہے۔
معاہدے کے مطابق فنڈ کی ساخت 50/50 کی بنیاد پر ہو گی اور اس کا انتظام کییف اور واشنگٹن دونوں ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ کو یوکرین کے قدرتی وسائل، خصوصاً ایلومینیم، گریفائٹ، تیل اور قدرتی گیس تک رسائی اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبے شروع کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔
ادھر امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے یوکرینی نائب وزیرِ معیشت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کییف کو توقع ہے کہ یہ معاہدہ حتمی مراحل طے کر کے جلد دستخط ہو جائے گا، حالانکہ آخری لمحات میں کچھ رکاوٹیں سامنے آئی تھیں۔
یوکرینی نائب وزیر نے اس خیال کو مسترد کیا کہ یہ معاہدہ امریکہ کی سابقہ دفاعی حمایت کا بدلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دراصل یوکرین میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ امریکہ اپنے دفاعی کردار سے اقتصادی فائدہ بھی حاصل کر سکے۔
اسی حوالے سے امریکی وزیر خزانہ نے فاکس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے ون-ون ڈیل ہے۔
 ان کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکہ کے اقتصادی مفادات کو اجاگر کر کے روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

مشہور خبریں۔

دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار

?️ 2 ستمبر 2025کہروڑ پکا (سچ خبریں) دریائے ستلج میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ زمین

دفتر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے پیچھے سازش کو بے نقاب کرنے کی ہدایت

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ’متنازع خطے کے بارے میں ابہام پیدا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️ 10 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی

جدید ٹیکنالوجی لا کر ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں

?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جدید

کیا 2024 کے انتخابات کے لیے بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نااہل ہیں؟

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں جو بائیڈن کو

غزہ پر قحط کا گہرا سایہ 

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی

ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 43 فیصد تک جاپہنچی

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے

ایران اور روس کے درمیان تعاون سے صیہونی خوفزدہ

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایران اور روس کے درمیان تعاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے