چین کے بعد روس نے بھی طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

چین کے بعد روس نے بھی طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️

ماسکو (سچ خبریں)  چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے اور افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہا تھا کہ ملک کو یہ نیا موقع ملا ہے کہ اپنی تقدیر اپنے ہاتھ سے بنائیں جبکہ طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں سے تمام تعلقات منقطع کر دیں اور افغانستان کی سیاست میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور اب روس نے بھی اس حوالے سے اہم بیان اجری کردیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کبولوف نے تاجکستان میں افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، جہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ بھی موجود ہیں۔

کبولوف نے روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ افغان حکومت مذاکرات کے معاملے پر صرف لب کشائی سے کام لے رہی ہے جو کافی نہیں ہے۔

طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے افغان حکومت کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے کبولوف نے کہا کہ یہ منافقت ہے، یہ حقیقت سے آنکھیں موڑنے کی کوشش ہے، جو موجود ہے اور یہ خالی الفاظ ہیں۔

کبولوف نے کہا کہ امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا سے طالبان کو فائدہ ہوا ہے اور اس جاری تنازع کا واحد حل تمام فریقین کو کابل میں مذاکرات کی میز پر ایک ساتھ بیٹھنا ہے، انہوں نے کہا کہ روس اور دیگر علاقائی طاقتیں افغانستان میں عبوری حکومت کی حامی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ماسکو میں طالبان کے وفد نے کہا تھا کہ طالبان نے افغانستان میں 85 فیصد علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے، جس کو افغان حکومت نے مسترد کرتے ہوئے روس سے کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کو دوسروں پر حملے کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا فرانسیسی پارلیمنٹ ارکان کو ویزا دینے سے انکار ؛ 27 ارکان کا سفر منسوخ

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے یورپی سیاستدانوں کی فلسطین حمایت پر انتقامی

وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز

?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے

برطانوی حکمراں جماعت کے رہنما کے اقتدار کو برقرار رکھنے کی جدوجہد

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے ہفتے کے روز اپنے نوٹ میں لکھا

شیخ عیسی قاسم: شہید رہنما خامنہ‌ای “آخرت کے مردوں میں سے ایک مرد” تھے

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: بحرین کے سب سے نمایاں دینی مرجع آیت اللہ شیخ

وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ

معاشی ماہرین نے مارچ کے دوران شرح مبادلہ کے عدم استحکام سے متنبہ کردیا

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 ماہ

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے صیہونیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے صیہونی انتہا پسند

ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے