?️
ماسکو (سچ خبریں) چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے اور افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہا تھا کہ ملک کو یہ نیا موقع ملا ہے کہ اپنی تقدیر اپنے ہاتھ سے بنائیں جبکہ طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں سے تمام تعلقات منقطع کر دیں اور افغانستان کی سیاست میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور اب روس نے بھی اس حوالے سے اہم بیان اجری کردیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کبولوف نے تاجکستان میں افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، جہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ بھی موجود ہیں۔
کبولوف نے روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ افغان حکومت مذاکرات کے معاملے پر صرف لب کشائی سے کام لے رہی ہے جو کافی نہیں ہے۔
طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے افغان حکومت کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے کبولوف نے کہا کہ یہ منافقت ہے، یہ حقیقت سے آنکھیں موڑنے کی کوشش ہے، جو موجود ہے اور یہ خالی الفاظ ہیں۔
کبولوف نے کہا کہ امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا سے طالبان کو فائدہ ہوا ہے اور اس جاری تنازع کا واحد حل تمام فریقین کو کابل میں مذاکرات کی میز پر ایک ساتھ بیٹھنا ہے، انہوں نے کہا کہ روس اور دیگر علاقائی طاقتیں افغانستان میں عبوری حکومت کی حامی ہیں۔
گزشتہ ہفتے ماسکو میں طالبان کے وفد نے کہا تھا کہ طالبان نے افغانستان میں 85 فیصد علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے، جس کو افغان حکومت نے مسترد کرتے ہوئے روس سے کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کو دوسروں پر حملے کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی اور صیہونی فوج کی مشترکہ جنگی مشق
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں
جون
ہیرس نے ایران کے خلاف اسرائیل کو مضبوط کرنے پر زور دیا
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: جان مرشیمر جو کہ ایک معروف حکمت عملی کے ماہر ہیں،
اگست
اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں
فروری
الشفاء ہسپتال صیہونیوں کے قبضے میں؛ قیدی ملے؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے الشفاء ہسپتال پر صہیونی فوج کے
مارچ
یمن سب سے بڑی انسانی تباہی تک پہنچ چکاہے:الحوثی
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے اس ملک میں انسانی
جنوری
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے الاقصی
اکتوبر
آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 اتفاق رائے سے منظور کرلیا
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 اتفاق
فروری