غیرسرکاری نتائج کے مطابق آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے

غیرسرکاری نتائج کے مطابق آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے

?️

تہران (سچ خبریں) غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور ایرانی صدر حسن روحانی سمیت متعدد رہنماؤں نے انہیں اس شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اہم ساتھی قدامت پسند ابراہیم رئیسی کی الیکشن میں کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے رئیسی کے تین مدمقابل امیدواروں نے شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔

60 سالہ ابراہیم رئیسی ایران کے اعلیٰ ترین جج ہیں اور وہ امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں، انہیں 2019 میں جوڈیشری کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

ایرانی صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے والے حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ الیکشن میں ملک کے نئے صدر کا انتخاب کرلیا گیا ہے تاہم انہوں نے جیتنے والے امیدوار کا نام نہیں لیا۔

ایرانی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے محسن رضائی، امیر حسین اور عبدالنصیر ہمتی نے ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ابتدائی نتائج میں ابراہیم رئیسی کو 62 فیصد حمایت ملی تاہم الیکشن کا سرکاری نتیجہ وزرت داخلہ جاری کرے گی۔

مشہور خبریں۔

یمنی فوج نے اماراتی جاسوس طیارے کو مار گرایا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان یحیی ساری نے بدھ

نئی امریکی پابندیوں پر روس کا رد عمل

?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارتخانے نے نئی امریکی پابندیوں کے جواب میں

آگ اور خون کے مناظر؛ بحری جہاز "میڈلین” غزہ کے پانیوں کے قریب پہنچ گیا

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: جب بین الاقوامی کارکنوں کو لے جانے والا بحری جہاز

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں پولنگ

?️ 19 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) انتہاپسند بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2019 میں

جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار

دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملہ

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:        دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ریاض سے اختلافی افراد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مرد اور خواتین کارکنوں پر پابندی

کیا ترک انتخابات جیتنے کے بعد اردگان اپنا راستہ بدل لیں گے؟

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اب جبکہ اردگان مزید 5 سال اقتدار میں ہیں، ہر کوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے