اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے

اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے

?️

عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب آکسیجن ختم ہونے کے باعث کورونا کے زیر علاج 6 مریض ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث کورونا کے زیر علاج 6 مریضوں کی ہلاکت کے بعد وزیر صحت مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دارالحکومت عَمان کے مغرب میں سرکاری الحسین السلط نیو ہسپتال میں آکسیجن کی بندش سے انتہائی نگہداشت، زچگی اور کورونا وارڈز متاثر ہوئے۔

واقعے پر عوام کا شدید غم و غصہ سامنے آیا جبکہ متاثرہ مریضوں کے لواحقین کو کنٹرول کرنے کے لیے ہسپتال کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم بِشر الخساونیہ نے وزیر صحت ناطہیر عبیدات کو ہدایت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ناطہیر عبیدات پہلے ہی واقعے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کر چکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وارڈز میں ایک گھنٹے تک آکسیجن کی بندش سے 6 مریض ہلاک ہوئے، جبکہ پراسیکیوٹرز معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، بعد ازاں اردن کے شاہ عبداللہ نے ہسپتال کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ اردن میں بھی کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی برطانوی قسم کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے تھے اور جمعہ کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اردن میں جمعرات کو وبا کے 8 ہزار 300 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد کیسز اور 5 ہزار 224 اموات ہو چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایرانی اور برطانوی وزراء خارجہ کی نیویارک میں ملاقات متوقع

?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ایرانی

آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت امت اسلامی کی عزت کا دفاع ہے: مراجع تقلید کا فتویٰ

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدارتی منصب ایک ایسے شخص کے سپرد کیا گیا

عین الاسد میں امریکیوں کی مشکوک نقل و حرکت

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی مشکوک نقل

کورونا: ملک بھر مزید 48 افراد  انتقال کر گئے

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار

کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ

?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد

ہمارا مقصد ایران کو ستانا ہے:صیہونی حکومت

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک ذریعے نے اپنے مبینہ بیانات میں ایران

جاپان کی امریکہ کے ساتھ دفاعی رہنما اصولوں پر نظرثانی

?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:جاپان اگلے ماہ Fumio Kishida کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے