بھارت میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین معاملہ، دہلی ہائیکورٹ نے اہم حکم صادر کردیا

بھارت میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین معاملہ، دہلی ہائیکورٹ نے اہم حکم صادر کردیا

🗓️

نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور آئے دن لاکھوں افراد اس بیماری میں مبتلا جبکہ ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا رہے ہیں وہیں دوسری طرف ملک بھر میں آکسیجن کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور پورے ملک میں آکسیجن کی کمی پیدا ہو گئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ نے اہم حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بھی آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالیں انہیں پھانسی دے دی جانی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ وبا کی لہر نہیں، بلکہ سونامی ہے اور ان حالات میں لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بننے والوں کو لٹکادینا چاہیے۔

دوسری جانب مودی حکومت نے کورونا کی بدترین صورت حال میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کی درخواست دے دی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو درخواست دی ہے، جس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ٹوئٹر کو جن ٹوئٹس کا حوالہ دیا گیا ہے، ان میں کئی بھارتی قانون دانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے ک مودی سرکار اب بھی بھارت میں ہونے والی اموات کو دنیا سے چھپانے کے لی سرتوڑ کوشش میں مصروف ہے، تاہم امریکا اور برطانیہ کے میڈیا نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا، جس کے بعد حکومت کی ناکامیاں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ ظاہر تویہ کیا جا رہا ہے کہ روزانہ 2 ہزار اموات ہو رہی ہیں، تاہم اصل تعداد 5 گنا زیادہ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھوپال، گجرات اور اتردیش میں روزانہ چند درجن اموات ریکارڈ پر لائی جا رہی ہیں، مقامی حکام موت کی وجہ کورونا کو لکھنے کے بجائے مبہم الفاظ میں بیماری لکھ دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الحوثی کا سلامتی کونسل اور جارح ممالک کے خلاف اہم بیان

🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سلامتی کونسل کے

کتابیں علم کا خزانہ ہیں ، علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے، صدر مملکت

🗓️ 2 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کتابیں

ایک کویتی شہری، ملک کے امیر پر تنقید کرنے پر گرفتار

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: کویت کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے اس ملک کے ایک

نیب ترامیم: کیس کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس

🗓️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے

کیا امریکہ خطہ میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کر سکتا ہے؟

🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: عراق کی النجباء تحریک کے ترجمان نے شام اور عراق

وینزویلا کے انتخابات میں مادورو کی جیت کی سرکاری تصدیق

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکشن کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا

پیپلز پارٹی کا سینیٹر اسحٰق ڈار کو قائد ایوان بنانے پر تحفظات کا اظہار

🗓️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی  نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

یورپی یونین نے اردگان کے 10 سفیروں کو ملک بدر کیا

🗓️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے ہفتے کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے