?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اگرچہ اکثر و بیشتر فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ہر سال سینکڑوں افراد فائرنگ میں مارے جاتے ہیں لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک ہی ہفتے میں فائرنگ کے دو متعدد واقعات سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 8 افراد چند روز قبل جبکہ 10 افراد اس فائرنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی مغربی ریاست کولوراڈو کے علاقے بولڈر میں ایک مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں فائرنگ کا دوسرا مہلک ترین واقعہ ہے۔
بولڈر کے کنگ سوپر گروسری اسٹور میں دوپہر 3 بجے فائرنگ شروع کی گئی جس کا پسِ پردہ مقصد تاحال غیر واضح ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی اس واقعے کی فوری طور پر بہت کم تفصیلات فراہم کی گئیں۔
واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ خریداری کے لیے آئے افراد اور ملازمین محفوظ مقام کی جانب جاتے نظر آئے۔
اس ضمن میں بولڈر پولیس کی سربراہ میرس ہیرولڈ نے جذباتی ہوتے ہوئے بتایا کہ کنگ سپر گروسری اسٹور میں ہوئے اس حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں 51 سالہ پولیس افسر بھی ہلاک ہوگئے جو جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے پولیس افسر تھے اور 7 بچوں کے والد تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص کی عوامی طور پر شناخت نہیں کی جاسکی اور وہ بھی اس پر تشدد کارروائی میں زخمی ہوا تاہم پولیس نے اس کے علاوہ مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
جائے وقوع کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باکسر شارٹس پہنے ایک نیم برہنہ شخص کو ہتھکڑی لگا کر اسٹور سے باہر لایا گیا اور اسٹریچر پر لٹا کر ایمبولینس میں داخل کردیا گیا جس کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا اور وہ لنگڑا کر چل رہا تھا۔
خیال رہے کہ امریکا میں حالیہ عرصے میں فائرنگ کے سب سے بڑے اور خطرناک واقعات کولوراڈو میں رونما ہوئے ہیں۔
پولیس نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ فائرنگ کے واقعے میں کس قسم کا ہتھیار استعمال کیا گیا تاہم 911 ہنگامی سروس پر موصول ہونے والی کالز میں کہا گیا کہ ملزم کے پاس آتشی اسلحہ جیسا کہ ‘پستول یا رائفل’ ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے
خیال رہے کہ امریکا میں اسلحہ بآسانی دستیاب ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کی تنظیمیں ہتھیاروں کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہیں۔
گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست نیویارک میں رات گئے منعقد پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں امریکہ کو مصر کی ضرورت کیوں ہے اور مصر کیوں نظر انداز کر رہا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سی آئی اے کے
دسمبر
داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران
جون
کوہ احد کے خلاف سعودی ولی عہد کی سازش سرخیوں میں
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: سعودی میڈیا کے ایک کارکن نے کوہ احد سے
دسمبر
امریکی سینیٹر کی نظر میں نیتن یاہو کیا ہیں؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے زور دیا کہ صیہونی ریاست کے وزیر
جون
عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد، نام فورتھ شیڈول میں شامل
?️ 27 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجہ پر انسداد
دسمبر
پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی: آرمی چیف
?️ 14 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ
مئی
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے:وزیر اعظم
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے
اپریل
عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ
جنوری