ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس، دونوں وزرا کے مابین شدید لفظی جنگ ہوگئی

ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس، دونوں وزرا کے مابین شدید لفظی جنگ ہوگئی

?️

استنبول (سچ خبریں)  ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزرا کے مابین شدید لفظی جنگ ہوگئی جس کے بعد پریس کانفرنس کا ماحول شدید تناؤ کا ماحول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اچانک لڑ پڑے، وزرا ئے خارجہ کے درمیان جمعرات کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس بڑے خوشگوار ماحول میں شروع ہوئی، تاہم بڑی تیزی سے ماحول خراب ہو گیا اور کانفرنس ایک دوسرے پر الزام تراشی میں تبدیل ہو گئی۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ان کے یونانی ہم منصب نکوس دیندیاس نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کئی مہینوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے اور تعلقات کی بہتری کے لیے انقرہ میں ملاقات کی تھی، دونوں ممالک میں مشرقی بحیرہ روم کے پانیوں میں سرحدی تنازع اور اس حوالے سے گزشتہ برس فوجی ٹکراؤ جیسے مسائل پر بات چیت ہونی طے تھی۔

اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کا آغاز تو بڑے خوشگوار ماحول میں ہوا تاہم کانفرنس کے دوران ہی جب یونان کے وزیر خارجہ دیندیاس نے ترکی پر یہ کہہ کر تنقیدشروع کر دی کی کہ یونان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کے بدلے میں پابندیاں عائد کی جائیں گی، تو دونوں رہنما آپس میں لڑ پڑے۔

یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کی فضائیہ نے کئی بار یونانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور متنبہ کیا کہ ترکی کو جعلی خبریں پھیلانے سے باز رہنا چاہیے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے کہا کہ یہ قطعی طور پر نا قابل قبول ہے اور یونانی وزیر خارجہ اپنے گھریلو مقاصد کے لیے اس میٹنگ کا استیصال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ یہاں آ کر اپنے ملک کو پیغام دینے کے لیے ترکی کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، میرے لیے اس بات کو تسلیم کرنا قطعی نا ممکن ہے، ترکی اور یونان دونوں ہی نیٹو کے رکن ہیں، تاہم مشرقی بحیرہ روم کے معدنی ذخائر پر دونوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی نسل پرستی برطانوی صحافی کی زبانی

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایک برطانوی صحافی نے صیہونی آبادکاروں اور فوج میں نسل پرستی

سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے

شام میں دہشت گرد صیہونی عناصر ہیں: الحشد الشعبی

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: عراق کی الحشد الشعبی تنظیم کے میڈیا ڈائریکٹر مہند العقابی

وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے  سپریم کورٹ کے احترام

گن کنٹرول کے سخت قوانین کے لیے امریکی عوام کی حمایت

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:CNN اور SSRS انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مشترکہ طور پر

پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 14

کیا صیہونی جنگی کابینہ تحلیل ہو جائے گی؟

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکام کے درمیان

حکومتی اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی

?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے