?️
سچ خبریں:ایک انگریز شہری، جو اسرائیلی فوج میں شامل ہے، نے حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ جنگ میں اپنے خوفناک تجربات بیان کیے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ٹائمز اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہری بھی اسرائیلی فوج میں شامل ہو کر حزب اللہ لبنان کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار
ان میں سے ایک فوجی، جس کا نام یوسی بتایا گیا ہے، نے لبنان کے محاذ پر اپنی موجودگی کو زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہنے کے تجربے سے تعبیر کیا ہے۔
یوسی نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین یقیناً بہترین اور ماہر ترین جنگجو ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک دستے میں 2000 فوجی شامل تھے لیکن حزب اللہ کے راکٹ اور ڈرون حملوں میں کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔
ٹائمز نے مزید لکھا کہ حزب اللہ کی رضوان فورسز اب بھی طاقتور ہیں اور صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یوسی نے بتایا کہ اس نے جنوبی لبنان میں موجودگی کے دوران تین گھنٹے سے زیادہ نیند نہیں لی اور ایک لمحے کے لیے بھی اپنی بلٹ پروف جیکٹ اور بوٹ نہیں اتارے۔
یوسی نے مزید کہا کہ اس علاقے میں ایک عمارت دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی تھی اور وہ بڑی مشکل سے زندہ بچ پایا۔
مزید پڑھیں: گولانی بریگیڈ کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کا تجزیہ
اس نے بتایا کہ جب صہیونی فوجی ایک یہودی تہوار کی تقریب منا رہے تھے، تو انہیں حزب اللہ کے مجاہدین کو لیتانی دریا عبور کرتے ہوئے دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب میں امریکی سفیر کا پوسٹ فوری طور پر ڈیلیٹ؛ وجہ ؟
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیو میں امریکا کے سفیر مائیک ہیکابی نے کل ایک
اگست
کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے:چوہدری پرویز الہیٰ
?️ 12 جون 2022لاہور(سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ
جون
کراچی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی
?️ 17 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی پولیس نے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے منی
اگست
امریکہ میں کتنی پاکستانی خواتین فوجی تربیت حاصل کر رہی ہیں؟
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کی
جون
صیہونی یمن میں حالیہ کارروائیوں سے حیران
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح سویرے یمن کے شہری ڈھانچے پر وحشیانہ حملے کے
دسمبر
ٹرمپ نامی عفریت
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے متنازعہ سابق امریکی صدر کو ایک ایسا
جون
شہید نصراللہ اور خطے میں دوبارہ طاقت کا زور
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین
فروری
صیہونیوں کا سید عباس موسوی کو شہید کرنے پر اظہار افسوس
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الشراع نے ایک اسرائیلی جنرل کے حوالے سے خبر
جنوری