?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جہاں ایک طرف فوجی بغاوت کے خلاف شدید مظاہرے جاری ہیں وہیں اب دوسری طرف ایک بم دھماکے میں 3 پولیس افسران سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری کو نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی سربراہی میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں رہائشی علاقوں میں چھوٹے دھماکوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بعض اوقات سرکاری دفاتر یا فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
میانمار ناؤ نیوز ویب سائٹ نے ایک مقامی شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تازہ دھماکا مغربی باگو میں میانمار کے جنوب وسطی حصے کے ایک گاؤں میں ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاؤں کے ایک مکان پر کم از کم ایک پارسل بم پھٹنے سے تین دھماکے ہوئے تھے جس میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) پارٹی کے ایک مقامی قانون ساز کے علاوہ 3 پولیس افسران اور ایک رہائشی ہلاک ہوگیا۔
مقامی نے بتایا کہ شہری نافرمانی کی تحریک میں شامل ایک اور پولیس افسر دھماکے سے شدید زخمی بھی ہوا، جسے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ زیر علاج ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز، آزادانہ طور پر ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کرسکا اور فوجی ترجمان نے تبصرے کے لیے کسی فون کال کا جواب نہیں دیا۔
فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے جہاں سیکڑوں شہریوں کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ شہروں اور دیہی علاقوں میں جمہوریت کے حامی مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز میانمار کے طاقت ور باغی گروپوں میں سے ایک کاچن انڈیپنڈنس آرمی نے دعویٰ کیا تھا کہ فضائی کارروائی کے بعد واپس آنے والے فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا۔
چین کی ریاست ہند سے متصل چین کی ایک نئی ملیشیا چن لینڈ ڈیفنس فورس نے منگل کے روز اپنے فیس بک پیج پر کہا تھا کہ اس کی فورسز نے رات کے وقت ہونے والی ایک جھڑپ میں میانمار کے کم از کم چار فوجیوں کو ہلاک اور 10 کو زخمی کردیا۔
میانمار ناؤ کی خبر کے مطابق جمہوریت کے حامیوں نے منگل کے روز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے میں احتجاجی مظاہرے کیے جن میں تعلیمی عملہ بھی شامل تھا جنہوں نے جون میں دوبارہ کھلنے پر اسکولوں اور یونیورسٹیز کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے ابھی تک کسی بھی دعوے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی منافقت کی ایک اور مثال؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے مصر کے صدر کے ساتھ کملہ حرث
دسمبر
اس بار ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، اسد قیصر
?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر
جون
کیا عرب اجلاس ایران اور 4 عرب ممالک کے تعلقات کے لئے بہتر ہوگا؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:الڈپلومیسی ویب سائٹ نے مصری مصنف اشرف ابو عارف کے لکھے
مئی
الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں
فروری
یمنی حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر 42 فیصد مسافروں کی کمی، عالمی پروازیں معطل
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:یمنی میزائل حملے کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کے
مئی
شاید انہیں بھی پتا ہے کہ ان کی یہ آخری باری ہے لہٰذا جو سمیٹنا ہے سمیٹ لو، مفتاح اسماعیل کا الزام
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے
اپریل
شمالی شام پر حملے دہشتگردوں کے فائدے میں ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ
جولائی
عدالتی معاون منیر اے ملک نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی مخالفت کر دی
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے
ستمبر