?️
سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے 40 روزہ جنگ کے دوران خطے میں امریکی مفادات پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے امریکی جانی نقصان کے ایک حصے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ڈرون حملے میں کویت کے بندر شعیبہ اڈے پر 6 امریکی فوجی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ امریکی حکام پر حقیقی جانی نقصان چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کویت میں بندر شعیبہ فوجی اڈے پر ایران کے ڈرون حملے کے بعد بعض اعلیٰ امریکی کمانڈروں نے محصور فوجیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان کمانڈروں نے ایران کے ممکنہ حملے سے متعلق انٹیلی جنس اداروں کی پیشگی وارننگز اور ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے مزید دفاعی نظام نصب کرنے کی سفارشات کو بھی نظر انداز کر دیا تھا۔
امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ یہ حملہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے صرف ایک روز بعد کیا گیا، جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اب امریکی فوج کے سب سے متنازع معاملات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی یہ انکشافی رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اب بھی 40 روزہ جنگ کے دوران خطے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کی حقیقی تعداد کو منظر عام پر لانے کے بجائے اس پر پردہ ڈالے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی ایران جنگ سے متعلق جے ڈی وینس کے مؤقف پر کھلی تنقید
?️ 9 نومبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ اور ریپبلکن
نومبر
ڈیموکریٹس کا وسیع تحقیقات اور ٹرمپ کے مواخذے کا منصوبہ
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے گرد
اگست
سپریم لیڈر کے حج پیغام کو بین الاقوامی میڈیا میں بڑے پیمانے پر کوریج ملی
?️ 27 مئی 2026 سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے
مئی
امریکہ میں ایک ہی روز 3 قیدیوں کو سزائے موت
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں:امریکہ میں ایک ہی روز 3 قیدیوں کو مہلک انجکشن کے
اگست
آبنائے باب المندب کے بارے میں کیے گئے دعوؤں پر یمن کا ردعمل
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک ذریعے نے المسیرہ سے
ستمبر
فلسطین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کی رات مشرق
فروری
این اے 256 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کردیا
?️ 14 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں
فروری
صیہونیوں کے تلوے چاٹنے کا صلہ؛ اسرائیل کی سلامتی کی شرط عرب ممالک کی تقسیم
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:علاقائی جنگ کے بعد اسرائیل کے موسومہ اسرائیل کبیر منصوبے پر
مئی